تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ثنا یوسف قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹرکی جانب سے 2 رکنی ٹیم مقرر

by ویب ڈیسک
جون 10, 2025
ثنا یوسف قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹرکی جانب سے 2 رکنی ٹیم مقرر
Share on FacebookShare on Twitter

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پیش رفت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس اہم مقدمے کے لیے دو رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم مقرر کردی ہے، جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں۔ یہ ٹیم تفتیشی افسر کی معاونت کے ساتھ ساتھ چالان کی تیاری اور قانونی نکات پر باریک بینی سے نظر رکھے گی تاکہ مقدمہ مضبوط قانونی بنیاد پر کھڑا ہو۔ فیڈرل پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کیس کو مؤثر اور ناقابل تردید انداز میں عدالت کے سامنے پیش کرنا ہے، تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے اور قاتل کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Sana Yousuf

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی سالگرہ کے دن گھر پر موجود تھیں۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور محض 24 گھنٹوں کے اندر قاتل عمر حیات عرف کاکا کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔ قاتل کے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے تفتیش میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ویڈیو میں ملزم کی شناخت ممکن ہوئی، جس کے بعد پولیس نے برق رفتاری سے چھاپہ مار کارروائی کی اور اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ یہ اندھا قتل کیس پولیس کے لیے ایک چیلنج بن گیا تھا، تاہم سائنسی بنیادوں پر تفتیش اور بروقت کارروائی سے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمر حیات مسلسل ثناء یوسف سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، مگر جب متاثرہ لڑکی نے دوستی سے انکار کیا تو ملزم نے بدلے میں اسے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

Previous Post

آصفہ بھٹو زرداری کی ثناء یوسف کے قتل کی شدید مذمت

Next Post

190 ملین پاؤنڈ کیس: پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

Next Post
خاتون جج دھمکی کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی معافی

190 ملین پاؤنڈ کیس: پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist