تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارتی میڈیا کا ثنا میر کے بیان پر بے بنیاد پروپیگنڈا، سابق کپتان کا دوٹوک جواب

by ویب ڈیسک
اکتوبر 3, 2025
منیجمنٹ کمیٹی سے معذرت
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ثنا میر کے ایک بیان کو بھارتی میڈیا نے سیاسی رنگ دے کر بے بنیاد پراپیگنڈے کا سہارا لیا۔ ثنا  میر نے کمنٹری کے دوران پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا، جس پر بھارتی میڈیا نے شور مچاتے ہوئے انہیں کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ تاہم اس معاملے پر ثنا میر نے واضح اور دوٹوک ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ افسوسناک ہے کہ کھیل کے معاملات کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے اور کھیلوں سے وابستہ افراد پر بلاوجہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔”

Seriously asking as i don’t know.. Why some people are upset for calling Azam Kashmir? What is meant by it? pic.twitter.com/snd6loAUzs

— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) October 2, 2025

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف کھلاڑیوں کی جدوجہد کو اجاگر کرنا تھا، "میں نے نتالیہ پرویز سمیت دیگر کھلاڑیوں کے آبائی علاقوں کا ذکر اس لیے کیا تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ وہ کہاں سے آکر مشکلات کو شکست دے کر کامیابی کی مثال بنے۔ براہ کرم اس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔” ثنا  میر نے مزید کہا کہ "بطور کمنٹیٹر ہمارا کام کھلاڑیوں اور ٹیموں پر روشنی ڈالنا ہے، ان کی محنت اور قربانیوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ میرا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے یا کسی کے خلاف بیان دینے کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں تھا۔”

It’s unfortunate how things are being blown out of proportion and people in sports are being subjected to unnecessary pressure. It is sad that this requires an explanation at public level.

My comment about a Pakistan player’s hometown was only meant to highlight the challenges… pic.twitter.com/G722fLj17C

— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) October 2, 2025

انہوں نے ثبوت کے طور پر تحقیقاتی اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے اور کہا کہ "میں ہر کھلاڑی کے بارے میں ریسرچ کرتی ہوں، چاہے وہ پاکستان سے ہوں یا کسی اور ملک سے۔ اگر بعد میں کسی پلیٹ فارم نے تبدیلی کی ہے تو یہ میرا معاملہ نہیں۔” یاد رہے کہ ثنا  میر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور دنیا بھر میں معتبر کمنٹیٹر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ ان کی کمنٹری کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جاتا ہے۔

Previous Post

جان سینا کا الوداعی میچ 13 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں

Next Post

ریاض : بین الاقوامی باز اور شکار کی شاندار نمائش کا آغاز

Next Post
ریاض : بین الاقوامی باز اور شکار کی شاندار نمائش کا آغاز

ریاض : بین الاقوامی باز اور شکار کی شاندار نمائش کا آغاز

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist