تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس : ملزم عمر حیات پر فردِ جرم 20 ستمبر کو

by ویب ڈیسک
ستمبر 13, 2025
ثنا یوسف قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹرکی جانب سے 2 رکنی ٹیم مقرر

Sana Yousuf

Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں 16 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی کارروائی کی، جہاں مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو مقدمے کا مکمل چالان اور اس کی نقول فراہم کر دیں اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں عدالت نے 20 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم عمر حیات نے اعتراف کیا کہ اس نے ذاتی جھگڑے اور اختلافات کے باعث ثنا یوسف کو ان کے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کیا۔ ثنا یوسف، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک متحرک اور مشہور چہرہ تھیں، کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیا۔

سول سوسائٹی اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور چالان میں ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس لیے آئندہ سماعتوں میں مقدمہ تیزی سے آگے بڑھنے کی توقع ہے۔ عدالت کی جانب سے فردِ جرم عائد ہونے کے بعد کیس باقاعدہ ٹرائل کے مرحلے میں داخل ہوگا۔

Previous Post

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکی کیس کا ڈراپ سین

Next Post

اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ کا طوفانی کھیل

Next Post
اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ کا طوفانی کھیل

اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ کا طوفانی کھیل

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist