پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار کیے گئے شخص پر شبہ ہے کہ وہ جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے اشاروں پر چل رہا تھا۔ پولیس نے اس شخص کو ہریانہ سے پکڑا ہے جس کا تعلق گجرات سے گرفتار ہونے والے 2 اہم ملزمان سے بتایا جا رہا ہے۔ وہ واردات سے پہلے اور بعد میں دونوں حملہ آوروں سے مسلسل رابطے میں تھا۔ یاد رہے کہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ سے چند گھنٹے بعد فیس بک پر ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ لارنس بشوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس کے مطابق تیسرے ملزم کو ہریانہ میں ٹریس کر کے پکڑا گیا ہے اور ممبئی لا کر اس سے تفتیش کی گئی ہے ۔ پولیس نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ساگر اور وکی کو سلمان خان کے گھر پر شوٹنگ کے لیے تقریباً ایک لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔ باقی رقم کام کے بعد ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
Discussion about this post