تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

90 سالہ قدامت پسند عالمِ دین مفتیِ اعظم مقرر

by ویب ڈیسک
اکتوبر 24, 2025
90 سالہ قدامت پسند عالمِ دین مفتیِ اعظم مقرر
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب نے ایک بار پھر اپنی دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 90 برس کے نامور اور قدامت پسند عالمِ دین، شیخ صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو ملک کا نیا مفتیِ اعظم نامزد کر دیا۔ سرکاری اعلان کے مطابق یہ تقرری شاہی فرمان کے ذریعے عمل میں آئی ہے  ایسے وقت میں جب مملکت تیز رفتار سماجی و معاشی تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے۔شیخ صالح بن فوزان اُس قدامت پسند مذہبی فکر کے نمایاں نمائندہ ہیں جنہوں نے ماضی میں کم عمری کی شادی سمیت متعدد حساس مذہبی موضوعات پر اپنے دوٹوک اظہار کیا۔ وہ مرحوم مفتیِ اعظم عبدالعزیز آل الشیخ کے جانشین بنے ہیں، جو بیس برس سے زائد عرصے تک اس منصب پر فائز رہے اور حال ہی میں انتقال کر گئے تھے۔

اس تاریخی تقرری کے پس منظر میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش شامل ہے,  وہی شہزادہ جنہوں نے 2017 سے اب تک مملکت کو غیر معمولی سطح پر آزادانہ اصلاحات، جدیدیت اور معاشی تنوع کی جانب گامزن کیا۔ انہی اصلاحات کے نتیجے میں سعودی معاشرے کی ساخت میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئیں , خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملی، غیر مسلم سیاحوں کے لیے دروازے کھلے، اور شہری علاقوں میں حجاب جیسی مذہبی رسومات کی سختی کم ہوئی۔ اس سب کے باوجود، مفتیِ اعظم کے منصب پر ایک عمررسیدہ اور روایت پر سختی سے قائم عالم کی واپسی اس حقیقت کی گواہ ہے کہ سعودی ریاست جدیدیت کی دوڑ میں بھی اپنی مذہبی اساس اور ادارہ جاتی روایت کو مکمل طور پر ترک کرنے پر آمادہ نہیں۔ بین الاقوامی ماہرین کے مطابق یہ تقرری سعودی مذہبی پالیسی کی تسلسل ہے  جس میں علما کونسل کے سب سے سینئر اور باوقار رکن کو ہی جانشین منتخب کیا جاتا ہے، تاکہ ریاستی مذہبی اتھارٹی کی روایت اور وقار برقرار رہے

Previous Post

عدالت کا وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم

Next Post

برطانیہ : مساجد پر بڑھتے حملوں کے خلاف 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان

Next Post
برطانیہ :  مساجد پر بڑھتے حملوں کے خلاف 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان

برطانیہ : مساجد پر بڑھتے حملوں کے خلاف 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist