تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

راس ٹیلر اب سموا کے لیے کھیلیں گے

by ویب ڈیسک
ستمبر 5, 2025
راس ٹیلر اب سموا کے لیے کھیلیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بیٹر اور کرکٹ لیجنڈ راس ٹیلر ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔ تاہم اس بار وہ کیوی جرسی میں نہیں بلکہ اپنی والدہ کے آبائی وطن سموا کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔ٹیلر نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ عمان میں ہونے والے ایشیا-ایسٹ ایشیا-پیسیفک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کوالیفائر میں سموا کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں سموا کو عمان اور پاپوا نیو گنی جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا ہوگا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت، اپریل 2022 میں نیوزی لینڈ کے لیے اپنا آخری میچ کھیلنے کے تین سال بعد اب وہ اپنی دوسری قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں۔ راس ٹیلر کے پاس اپنی والدہ کی وجہ سے سموا کی شہریت بھی موجود ہے۔ اس موقع پر ٹیلر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

"یہ میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ میں اپنے ورثے، اپنی ثقافت، اپنے گاؤں اور اپنے خاندان کی نمائندگی کر رہا ہوں۔ میری یہ واپسی اس بات کا ثبوت ہے کہ کرکٹ سے میری محبت آج بھی اسی طرح قائم ہے جیسے پہلے دن تھی۔”

Ross Taylor will be back, in new colours!

Samoa have announced a squad which includes the former New Zealand international for the T20 World Cup Asia-EAP qualifier 🇼🇸 pic.twitter.com/C8kALLqnhQ

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 5, 2025

یاد رہے کہ راس ٹیلر کا شمار نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے۔ وہ 112 ٹیسٹ، 236 ون ڈے اور 102 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ انٹرنیشنل کیریئر میں انہوں نے 18 ہزار سے زائد رنز بنائے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 122.37 اور مجموعی اسکور 1909 رنز ہے۔ ان کی قیادت اور شاندار بیٹنگ کے دم پر نیوزی لینڈ نے پہلی بار آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی تھی۔ اب تین سال بعد کرکٹ کے میدان میں راس ٹیلر کی شاندار واپسی صرف سموا کے لیے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے بھی ایک نئی خوشخبری ہے۔

Previous Post

کراچی سمیت سندھ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

Next Post

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’محکمہ جنگ‘ رکھنے کی تیاری

Next Post
ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگادیں

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’محکمہ جنگ‘ رکھنے کی تیاری

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist