تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

راشد خان طالبان کے فیصلے کیخلاف ڈٹ گئے

by ویب ڈیسک
دسمبر 5, 2024
راشد خان طالبان کے فیصلے کیخلاف ڈٹ گئے
Share on FacebookShare on Twitter

افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی راشد خان نے طالبان حکومت کی جانب سے خواتین پر میڈیکل  تعلیم حاصل کرنے کی پابندی کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر راشد خان نے اس فیصلے پر گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکام سے اس پالیسی پر نظرثانی کی اپیل کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو طبی شعبے سے دور رکھنے کے نتائج افغانستان کی ترقی پر گہرے اثرات ڈالیں گے۔ راشد کے مطابق علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ یہ فیصلہ خواتین کے تعلیم حاصل کرنے کے بنیادی حق کی نفی کرتا ہے، خاص طور پر طبی شعبے میں، جو ہمارے ملک کے مستقبل کے لیے نہایت ضروری ہے۔

راشد خان نے افغانستان میں خواتین طبی عملے کی شدید کمی کی نشاندہی کی، جو خواتین کی صحت کی دیکھ بھال پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ڈاکٹروں اور نرسوں کی عدم موجودگی سے لاکھوں خواتین بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہو رہی ہیں، جس سے صحت کے شعبے میں مزید عدم مساوات پیدا ہو رہی ہیں۔افغانستان ایک نازک مرحلے پر ہے، اور ہمیں ہر شعبے میں ماہرین کی ضرورت ہے، خاص طور پر صحت کے شعبے میں۔ خواتین کی صحت، وقار، اور فلاح و بہبود داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

طالبان کے اس فیصلے پر دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف حکومتوں نے اس پالیسی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ راشد خان کے بیان نے اس بین الاقوامی دباؤ کو مزید تقویت دی ہے، اور انہیں افغانستان میں خواتین کے حقوق کے ایک اہم حامی کے طور پر پیش کیا ہے۔

Previous Post

ترپتی دیمری 2024 کی مقبول ترین اداکارہ

Next Post

بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد میں درج نئے مقدمات کی تعداد

Next Post
پی ٹی آئی ارکان، پارلیمنٹ جائیں پھر دیکھیں گے، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ

بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد میں درج نئے مقدمات کی تعداد

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist