تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

راجیو گاندھی کے قتل کے مجرموں کی رہائی کا حکم

by ویب ڈیسک
نومبر 11, 2022
راجیو گاندھی کے قتل کے مجرموں کی رہائی کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث 6 مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ان مجرموں کے خلاف کوئی دیگر معاملہ سماعت کے لیے نہیں، اسی بنا پر انہیں رہا کیا جاتا ہے۔ ان 6 مجرموں کے خلاف تامل ناڈو حکومت نے رہائی کی سفارش کی تھی۔ 1998 میں ان افراد کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی اور یہ گزشتہ 30 سال سے قید میں ہیں۔ اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے گورنر ان افراد کو رہا کرنے کے معاملے میں فیصلہ نہیں کرپارہے تھے۔ اس معاملے میں پیراریولن کی رہائی کا حکم باقی مجرموں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال مئی میں ایک مجرم پیرارلن کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ تامل ناڈو حکومت کی سفارش پر گورنر نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اُن کی طرف سے غیر معمولی طور پر تاخیر کی گئی۔ اسی بنا پر سپریم کورٹ نے آرٹیکل 142 کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیراریولن کی رہائی کا حکم دیا تھا اور اب مشاہدہ کیا کہ پیراریولن کیس میں دیا گیا حکم ان مجرموں پر بھی لاگو ہوتا ہے، اس لیے انہیں بھی فوری رہا کیا جائے۔ یاد رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو1991 میں تامل ناڈو میں قتل کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف کانگریس نے شدید احتجاج کیا ہے۔ کانگریس نے فیصلے کو ناقابل قبول اور مکمل طور پر غلط قرار دیا ہے۔ کانگریس کے مطابق افسوس ناک امر ہے کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں بھارتیوں کے جذبے کے مطابق کام نہیں کیا۔

Tags: بھارتی سپریم کورٹراجیو گاندھی
Previous Post

کراچی میں بلدیاتی الیکشن پھر ملتوی ؟

Next Post

سخت سوال کرنے والی خاتون اینکر کو قتل کی دھمکیاں

Next Post
سخت سوال کرنے والی خاتون اینکر کو قتل کی دھمکیاں

سخت سوال کرنے والی خاتون اینکر کو قتل کی دھمکیاں

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist