تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

by ویب ڈیسک
جون 3, 2025
اسلام آباد میں طوفانی بارش سے اموات
Share on FacebookShare on Twitter

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں آج سے 5 جون تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، جب کہ پی ڈی ایم اے نے تیز آندھی، گرج چمک اور ممکنہ ژالہ باری کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 1 سے 5 جون کے دوران لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، میانوالی، اٹک، جہلم اور چکوال سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمانہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں  بشمول دیر، سوات، مالاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد — میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے۔” دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں جزوی کمی واقع ہوئی ہے، اور شہریوں نے قدرے سکون کا سانس لیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ممکنہ موسمیاتی خطرات کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جب کہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتِ حال کے لیے تیار رہنے کی تاکید کی ہے۔

Previous Post

نریندر مودی کو تاحال جی-7 اجلاس کا دعوت نامہ موصول نہیں

Next Post

ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار، 80 سے زائد دوبارہ گرفتار

Next Post
ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار، 80 سے زائد دوبارہ گرفتار

ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار، 80 سے زائد دوبارہ گرفتار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist