تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نریندر مودی کو تاحال جی-7 اجلاس کا دعوت نامہ موصول نہیں

by ویب ڈیسک
جون 3, 2025
بھارتی فوجیوں کی گھٹنے کے بل کان پکڑتے ہوئے تصاویر وائرل
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو رواں ماہ کینیڈا میں ہونے والے جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تاحال باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اس بار اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے  یوں 6 سال بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ بھارتی وزیراعظم جی-7 جیسے اہم عالمی فورم سے غیر حاضر رہیں گے۔جی-7 سربراہی اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کے دوران کینیڈا کی میزبانی میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ دعوت نامہ آ بھی جائے، تب بھی مودی کی شرکت یقینی نہیں۔ اس کی بڑی وجہ بھارت کی جانب سے کینیڈا میں خالصتان تحریک سے متعلق تحفظات کو سنجیدگی سے نہ لیے جانے کا تاثر ہے، جس پر دونوں ملکوں کے درمیان شدید سفارتی کشیدگی موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کو خدشہ ہے کہ کینیڈا کی نئی حکومت بھارت کے سلامتی سے متعلق خدشات کو ترجیح نہیں دے رہی، جس کے باعث اعلیٰ سطح پر شرکت پر نظرِثانی کی جا رہی ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

دوسری جانب کینیڈین حکومت یا جی-7 کانفرنس کے ترجمان کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی کہ آیا وزیر اعظم مودی کو دعوت دی گئی ہے یا نہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مودی واقعی اس اجلاس میں شریک نہیں ہوتے، تو یہ نہ صرف بھارت-کینیڈا تعلقات میں جاری تناؤ کی علامت ہوگا، بلکہ عالمی سفارت کاری میں بھارت کے کردار پر بھی سوالات اٹھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے خالصتان تحریک سے جڑے ایک معاملے پر بھارت پر تنقید کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں شدید کشیدگی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد سے دونوں حکومتوں کے درمیان سفارتی سطح پر رابطے محدود ہو چکے ہیں۔

Previous Post

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟

Next Post

پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

Next Post
اسلام آباد میں طوفانی بارش سے اموات

پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist