تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ریچل گپتا سے مس گرینڈ انٹرنیشنل کا تاج واپس

by ویب ڈیسک
مئی 29, 2025
ریچل گپتا سے مس گرینڈ انٹرنیشنل کا تاج واپس
Share on FacebookShare on Twitter

بین الاقوامی بیوٹی پیجینٹس کی چمک دمک کے پیچھے چھپے دباؤ، سیاست اور استحصالی رویوں کی ایک اور جھلک اس وقت سامنے آئی جب بھارت  کی پہلی مس گرینڈ انٹرنیشنل ریچل گپتا سے ان کا تاج واپس لے لیا گیا  یا جیسا کہ وہ خود کہتی ہیں، انہوں نے خود لوٹایا۔

تنازع کی 2 کہانیاں: آرگنائزیشن بمقابلہ ریچل

مس گرینڈ انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریچل نے اپنی ذمہ داریاں درست طور پر ادا نہیں کیں۔ ان پر بغیر اجازت دیگر پروجیکٹس میں شامل ہونے اور گواٹے مالا کے سرکاری دورے سے انکار جیسے الزامات عائد کیے گئے، جس کے نتیجے میں ان کا تاج واپس لے لیا گیا۔ تاہم، ریچل نے انسٹاگرام پر جاری ایک جذباتی بیان میں انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ خود لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ:

“مس گرینڈ انٹرنیشنل بننا میرا خواب تھا، مگر تاج حاصل کرنے کے بعد مجھے وعدہ خلافیوں، بدسلوکی اور ایک زہریلے ماحول کا سامنا کرنا پڑا، جسے میں مزید خاموشی سے برداشت نہیں کر سکتی۔”

ریچل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ایک تفصیلی ویڈیو جاری کریں گی، جس میں وہ "اصل کہانی” بیان کریں گی۔

نئے تاج کی وارث کون؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلپائن سے تعلق رکھنے والی فرسٹ رنر اپ سی جے اوپیازا کے تاج سنبھالنے کے قوی امکانات ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں اس مقابلے کے تنقیدی جائزے کا ایک نیا باب کھول سکتی ہیں۔

تنازع پر تنازع

چند روز قبل ہی مس انگلینڈ 2025، میلا ماگی نے مس ورلڈ انڈیا مقابلے پر تنقید کرتے ہوئے اسپانسرز کے استحصالی رویے اور لباس سے متعلق دباؤ کو اجاگر کیا تھا۔ ایسے میں ریچل گپتا کا واقعہ بین الاقوامی بیوٹی پیجینٹس میں جاری اندرونی کشمکش اور طاقت کے توازن پر سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے۔

Previous Post

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ اسٹروک کا خطرہ

Next Post

قربانی کی کھالیں کے لیے سندھ میں ضابطہ اخلاق

Next Post
قربانی کی کھالیں کے لیے سندھ میں ضابطہ اخلاق

قربانی کی کھالیں کے لیے سندھ میں ضابطہ اخلاق

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist