تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کا نیا سنگ میل

by ویب ڈیسک
جنوری 1, 2026
جس دن حکومت کہے گی ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مالی سال 2024-25 کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ملک کے ٹیلی کام شعبے کی شاندار ترقی کی عکاسی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ براڈ بینڈ کنکشنز کی تعداد 15 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ٹیلی کام شعبے کی مجموعی آمدنی ایک کھرب روپے سے بڑھ گئی اور قومی خزانے میں اس شعبے کا حصہ 402 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے بھی یہ شعبہ اب نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، جہاں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد آمدنی کا اضافہ اور 9 فیصد سرمایہ کاری میں نمو ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملک کے 92 فیصد رقبے پر ٹیلی کام کوریج فراہم ہو چکی ہے، اور براڈ بینڈ پینیٹریشن 60 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان کے 95 فیصد سیلولر نیٹ ورکس اب فور جی ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے ہیں، جبکہ عالمی اور علاقائی رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے 4 نئی سب میرین کیبلز بھی شامل کی جا رہی ہیں۔ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جو 27,727 پیٹا بائٹس تک پہنچ چکا ہے۔ ملک میں 95 فیصد موبائل فونز کی مقامی سطح پر تیاری شروع ہو گئی ہے، جن میں سے 68 فیصد اسمارٹ فونز ہیں۔

internet

سائبر سیکیورٹی کے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے اور صارفین کے تحفظ کے اقدامات کے باعث شکایات میں 13 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ پی ٹی اے نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے جلد آغاز اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے، جس سے ملک میں جدید مواصلاتی سہولیات اور ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔

Previous Post

طالبان کی شدت پسند پالیسیوں سے افغانستان عالمی تنہائی کی لپیٹ میں

Next Post

کینیڈا: ایئر انڈیا کے پائلٹ کی حراست، شراب کی بو پر کارروائی

Next Post
air india

کینیڈا: ایئر انڈیا کے پائلٹ کی حراست، شراب کی بو پر کارروائی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist