تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، قومی اسمبلی و سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی

by ویب ڈیسک
اگست 12, 2025
نافرمان بیٹوں کو 3ہزار روپے ماہانہ والدین کو ادا کرنے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری کے عمل کو عبوری طور پر روک دیا ہے، اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین سے 15 اگست تک جواب طلب کر لیا۔ یہ فیصلہ پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب خان اور شبلی فراز کی ڈی نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سنایا گیا۔ دونوں درخواستوں کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے مؤقف اختیار کیا کہ عمر ایوب قومی اسمبلی اور شبلی فراز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تھے، جنہیں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے بالترتیب ڈی نوٹیفائی کر کے عہدوں سے ہٹا دیا۔ اس سے قبل 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماؤں کو نااہل قرار دیا، جبکہ 31 جولائی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے انہیں اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو 9 مئی واقعات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔

بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ آئینی حیثیت رکھتا ہے اور اسمبلی کے قواعدِ کار (رول 39) کے تحت اس کی تقرری ہوتی ہے۔ ان کے مطابق سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ موجود ہے کہ کسی رکن کو نااہل قرار دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں، یہ صرف عدالت کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک اور جماعت سے اپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہے، جو پارلیمانی اصولوں اور عوامی مینڈیٹ کے منافی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن میں 180 نشستیں جیتیں، بعد میں 90 نشستوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں داخل ہوئی اور اب صرف 77 رہ گئی ہیں۔ عمر ایوب کو تین کروڑ عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا، لہٰذا انہیں ہٹانے کا عمل غیرقانونی ہے۔ بینچ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ فیصلہ ہونے تک قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی نئی تقرری نہ کی جائے۔ جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ عدالت کل تک حکم امتناع جاری کر رہی ہے اور آئندہ سماعت میں تمام فریقین کا مؤقف سن کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Previous Post

سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس

Next Post

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

Next Post
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist