تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

معیشت مستحکم ہونے کی جانب قدم بڑھا رہی ہے

by ویب ڈیسک
دسمبر 13, 2025
shahbaz sharif
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اب اقتصادی بحران سے نکلنے کی جانب گامزن ہے اور معیشت مستحکم ہونے کی جانب قدم بڑھا رہی ہے۔ نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ دہائیوں سے خواہش تھی۔ سرمایہ کار، صنعتکار اور تاجر پیچیدہ قوانین، غیر ضروری ضوابط اور طویل کارروائیوں سے پریشان تھے، اور یہی مسائل ملک کی ترقی میں رکاوٹ بنتے رہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معیشت نازک صورتحال میں تھی، ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا، مہنگائی بے قابو تھی اور پالیسی ریٹ نے کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، لیکن حکومت نے اُمید کا دامن کبھی نہیں چھوڑا اور بہترین حکمت عملی کے تحت چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے، اور معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، اور حکومت انہیں جدید فنی اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کر کے نہ صرف ہنر مند بنا رہی ہے بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ان کا کردار بھی مضبوط کر رہی ہے۔

Previous Post

پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، فیلڈ مارشل

Next Post

سڈنی بیچ حملہ دہشت گردی قرار، فائرنگ کرنے والے باپ بیٹا نکلے

Next Post
capture

سڈنی بیچ حملہ دہشت گردی قرار، فائرنگ کرنے والے باپ بیٹا نکلے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist