تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایران، اسرائیل جنگ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے

by ویب ڈیسک
جون 18, 2025
بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہے
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ نہ صرف خطے کے استحکام بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے، جسے روکنے کے لیے عالمی برادری کو فوری اور مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ:

"ایران پر اسرائیل کی کھلی جارحیت ناقابلِ قبول ہے، پاکستان اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور درجنوں افراد زخمی ہیں، جب کہ جنگ بدستور جاری ہے، جس پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ جنگ کے ابتدائی دن ہی انہوں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

"میں نے ایرانی صدر سے گفتگو کے دوران پاکستان کی طرف سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں امن کی خواہش کو دہرایا۔”

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا:

"غزہ میں اب تک 50 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، اور انسانی المیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنے گا اور دنیا کو مسلسل یاد دلاتا رہے گا کہ انسانی حقوق کی پامالی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی طاقتوں اور اقوامِ متحدہ سے اپیل کی کہ:

"وہ ایران-اسرائیل جنگ کے فوری خاتمے اور غزہ میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے متحرک کردار ادا کریں، کیونکہ یہ جنگ صرف ایک خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔”

Previous Post

واٹس ایپ پر ایرانی الزامات، کمپنی کا گہری تشویش کا اظہار

Next Post

پاکستان نے عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Next Post
پاکستان نے عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان نے عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist