تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنارہے ہیں، خواجہ آصف

by ویب ڈیسک
اکتوبر 25, 2025
pia
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ پانچ سالہ تعطل کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں اور اسلام آباد سے پہلی پرواز 350 مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف آغاز ہے، جلد لندن اور برمنگھم کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی جبکہ حکومت پی آئی اے کو ایک بار پھر منافع بخش ادارے کے طور پر کھڑا کرنے کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ ہوابازی کے ساتھ برطانوی ہائی کمشنر، سیکریٹری دفاع اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ افتتاح کے بعد خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ

’’پانچ سال کے سخت ترین انتظار اور مسلسل کوششوں کے بعد آج قومی پرواز کا مانچسٹر تک دوبارہ پہنچنا محض اتفاق نہیں بلکہ ریاستی عزم، ادارہ جاتی اصلاحات اور ٹھوس سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے‘‘۔

The wait is finally over! Pakistan International Airlines proudly reconnects Manchester & Islamabad, bringing loved ones closer once again.

Book now and be a part of this historic return.#PIA #MachestertoIslamanad #FlywithUs #Manchester #Islamabad #FlywithPIA… pic.twitter.com/Eldp82GSZx

— PIA (@Official_PIA) October 4, 2025

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی پابندیوں نے نہ صرف پی آئی اے بلکہ پاکستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا تھا، تاہم حکومت نے اسے قومی چیلنج سمجھ کر ایک لمحہ ضائع کیے بغیر نظام کو از سرِنو تشکیل دیا۔پائلٹ ٹریننگ، لائسنسنگ، انسپیکشن، طیاروں کی دیکھ بھال اور حفاظتی نظام مکمل طور پر عالمی معیار کے مطابق ری انجینئر کیے گئے، جس کے بعد یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر اپنا اعتماد بحال کیا۔ خواجہ آصف نے برطانیہ اور یورپ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں اور متعلقہ عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سفارتی سطح پر مقدمہ مضبوط انداز میں لڑا، شواہد فراہم کیے اور رابطے بحال رکھے۔ انہوں نے خاص طور پر برطانوی ہائی کمیشن اور ہائی کمشنر جین میریٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’یہ تعاون دونوں ملکوں کی دوستی اور اعتماد کی علامت ہے‘‘۔وزیرِ ہوابازی نے واضح کیا کہ مانچسٹر کے لیے پروازیں آغاز ہیں، اب اگلا مرحلہ لندن اور برمنگھم کی فلائٹس کی بحالی ہے، جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ یاد رہے کہ
 2020 میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے اور پائلٹس کے لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپ، برطانیہ اور امریکا کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
 نومبر 2024 میں یورپی پابندی اٹھائی گئی اور جولائی 2025 میں برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج کر کے فلائٹس کی بحالی کا راستہ کھول دیا۔

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکیورٹی آڈٹ کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کے حفاظتی انتظامات کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا گیا، جس کے بعد اب پی آئی اے کی “تاریخی واپسی” حقیقت بن گئی ہے۔

Previous Post

پانچ برس بعد بڑی پیش رفت , پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال

Next Post

بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے

Next Post
پاکستان کی اہم ترجیح غزہ پر مسلط  نسل کشی مہم کا فوری خاتمہ تھا

بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist