تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی سی بی کا بائیکاٹ کی دھمکی سے کمرشل ویلیو خطرے میں

by ویب ڈیسک
ستمبر 16, 2025
قومی کھلاڑیوں کا عزم: کرکٹ ہمیشہ باوقار انداز میں کھیلیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک–بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے باضابطہ شکایت درج کراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو پاکستان ایشیا کپ کے باقی میچز کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے۔ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب پاک–بھارت میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، جسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ ریفری نے اس معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ ماہرین کے مطابق اگر پاکستان ایشیا کپ سے دستبردار ہوتا ہے تو اس سے ٹورنامنٹ کی کمرشل ویلیو کو شدید دھچکا لگے گا۔

صرف پاک–بھارت میچز سے گزشتہ دو دہائیوں میں تقریباً 32 ہزار کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ رواں سال بھی اشتہارات اور اسپانسرشپ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں، جہاں محض 10 سیکنڈ کا ٹی وی اشتہار 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوا جبکہ ڈیجیٹل اسپانسرشپ کی مالیت 90 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپنے اندازوں کے مطابق اسے آئی سی سی ریونیو پول سے 880 کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے، جن میں سے صرف ایشیا کپ سے 116 کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے۔ تاہم بائیکاٹ کی صورت میں یہ آمدن خطرے میں پڑ سکتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان الگ ہو گیا تو نشریاتی اداروں، اسپانسرز اور ٹکٹ فروخت کرنے والوں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑے گا، جبکہ ناظرین کے لیے ایونٹ کی کشش بھی نمایاں طور پر کم ہو جائے گی۔

Previous Post

آئی ایس ایم مڈل ایسٹ دبئی 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

Next Post

ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کو تیار

Next Post
ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کو تیار

ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کو تیار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist