تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فخرزمان نظر انداز، دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

by ویب ڈیسک
دسمبر 4, 2024
فخرزمان نظر انداز، دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

10 دسمبر سے 7 جنوری تک  جنوبی افریقا کے اس  دورے میں پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلے گی۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بالر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہو گا جبکہ پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں اور ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں ہوں گے۔ گزشتہ ماہ سری لنکا اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی جانب سے 15 وکٹیں لینے کے بعد فاسٹ بولر خرم شہزاد کو بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ میر حمزہ 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل چوتھے فاسٹ بالر ہیں۔  انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں لینے والے آف اسپنر ساجد خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، سلیکٹرز نے سنچورین اور نیولینڈز کی کنڈیشنز کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا کو بطور مدمقابل مدنظر رکھتے ہوئے صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر نعمان علی کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ 17 ٹیسٹ میں 67 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ایک روزہ مقابلوں میں  بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پہلی بار جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹیں حاصل کیں جن میں دوسرے میچ میں 3 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی کارکردگی بھی شامل ہے۔

پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ:

ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللّٰہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ:

ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان (وکٹ کیپر) ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )،  ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر) ہیں۔

ٹور شیڈول:

10 دسمبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈربن

13 دسمبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ سنچورین

14 دسمبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ جوہانسبرگ

17 دسمبر: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل۔ پارل

19 دسمبر: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل، کیپ ٹاؤن

22 دسمبر: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل، جوہانسبرگ

26-30 دسمبر: پہلا ٹیسٹ، سنچورین

3-7 جنوری: دوسرا ٹیسٹ، کیپ ٹاؤن

 دوسری جانب جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔جنوبی افریقا ٹیم کی قیادت ہینریخ کلاسن کریں گے۔ ہینریخ کلاسن ایڈن مارکرم کے سری لنکا کے خلاف سیریز میں مصروفیت کی وجہ سے کپتانی کریں گے۔  آل فارمیٹ پلیئر مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور ٹرسٹن اسٹبس بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ آل فارمیٹ پلیئرز پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

Previous Post

بانی پی ٹی آئی نے اچھا اور مثبت فیصلہ کیا کہ حکومت سے بات چیت کی جائے،

Next Post

نمیبیا میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

Next Post
نمیبیا میں پہلی بار خاتون  صدر منتخب

نمیبیا میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist