تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں 3 میڈلز پاکستان کے نام

by ویب ڈیسک
جولائی 18, 2022
ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں 3 میڈلز پاکستان کے نام
Share on FacebookShare on Twitter

مالدیپ کے شہر آئی لینڈ پاکستانی ترانے سے گونج اٹھا، 54 ویں ایشنین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی تن سازوں نے 3 میڈلز اپنے نام کرتے ہوئے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑدیئے، پاکستانی باڈی بلڈرز نے مجموعی طور پر 6 پوزیشن اپنے نام کی، قومی تن ساز شہزاد قریشی نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ شہزاد قریشی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں ازبکستان کے عمر زاکوپاول دوسرے ، بھارت کے ناریش نگدیو تیسرے نمبر پر رہے۔

عمر شہزاد جونیئر باڈی بلڈنگ 70 کلو گرام پلس  کیٹیگری میں سلور میڈل لینے میں کامیاب رہے، جونیئر باڈی بلڈنگ 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں بھارت کے سریش بالا کمار نے پہلی، چن کھینگ گھابا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ قومی تن ساز ارسلان بیگ نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کر لیا، ماڈل فزیک کیٹیگری میں مالدیپ کے اظنین راشد پہلے، بھارت کے یوراج آدھو تیسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح مدثر خان نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کی، قومی تن ساز فضل الہی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن اپنے نام کی۔ پاکستانی تن ساز فضل الہٰی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ محمد عظیم ماسٹر کلاس 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن لینے میں کامیاب رہے۔

سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور نے قومی تن سازوں کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا، انکا کہنا تھا کہ  پاکستانی باڈی بلڈرز نے اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کیا، پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ایشیئن چیمپیئن شپ میں میڈلز پاکستانی قوم کیلیے تحفہ ہیں، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اپنے ایتھلیٹس کے ساتھ کھڑی ہے۔

Previous Post

پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پی پی نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیے

Next Post

”کون ہے یہ جس نے دوبارہ مڑ کر مجھے نہیں دیکھا”

Next Post
”کون ہے یہ جس نے دوبارہ مڑ کر مجھے نہیں دیکھا”

''کون ہے یہ جس نے دوبارہ مڑ کر مجھے نہیں دیکھا''

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist