تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

صدر ٹرمپ کے دوسرے دور میں پاکستان نے کامیاب سفارتی تعلقات بنائے: فارن پالیسی

by ویب ڈیسک
دسمبر 9, 2025
شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر رسمی ملاقات
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا کے ممتاز جریدے فارن پالیسی نے پاک۔امریکا تعلقات پر نئی رپورٹ میں ایک نہایت اہم اور حیران کن تجزیہ پیش کیا ہے، جس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ حکومت میں پاکستان نے واشنگٹن کے ساتھ اپنی سفارت کاری کو نئی سمت اور غیر معمولی رفتار دی۔ رپورٹ کہتی ہے کہ اس عرصے میں صدر ٹرمپ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ایک غیر معمولی ذاتی ہم آہنگی پیدا ہوئی، جس نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک نئی سطح تک پہنچایا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ان دونوں شخصیات کو متعدد بار وائٹ ہاؤس مدعو کرکے اس گرمجوشی کو مزید مضبوط کیا۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ کابل دھماکے کے مرکزی کردار کی گرفتاری میں پاکستان کے بروقت تعاون نے امریکی صدر کا اعتماد جیتنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اسی طرح پاکستان نے ٹرمپ کے قریبی حلقوں، لابیسٹ نیٹ ورکس اور کرپٹو سمیت نئی اقتصادی سمتوں میں شراکت داری بڑھا کر تعلقات کو عملی فائدہ پہنچایا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کے دوسرے دور میں پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی سفارتی حکمت عملی میں سب سے زیادہ کامیاب دکھائی دیا۔

trump and paksitan

فارن پالیسی کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی پیش رفت کرٹیکل منرلز کے شعبے میں سامنے آئی، جہاں ایف ڈبلیو او اور ایک امریکی کمپنی کے درمیان 500 ملین ڈالر کا تاریخی معاہدہ طے پایا۔ کرپٹو سیکٹر میں تعاون بھی نمایاں طور پر بڑھا، پاکستان کرپٹو کونسل نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ اپنی شراکت کو مزید مضبوط کیا۔ رپورٹ مزید بتاتی ہے کہ ٹرمپ کا رویہ بھارت کے لیے خاصا سخت رہا، جس کی وجوہات میں تجارتی ٹیرف، روسی تیل کی خریداری اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی شامل ہیں۔ مئی کی جنگ بندی کے دوران پاکستان نے کھل کر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا، تاہم بھارت نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ گرمجوش تعلقات کے نتیجے میں امریکی بیانیہ پاکستان کے لیے کہیں زیادہ نرم ہوا ہے، جبکہ اسلام آباد کی خواہش ہے کہ واشنگٹن اس تعلق کو کسی تیسرے ملک کے تناظر کے بغیر ایک دوطرفہ اور خودمختار شراکت کے طور پر دیکھے۔ یہ رپورٹ نہ صرف پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے، بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ درست حکمت عملی اور بروقت اقدامات کسی بھی ملک کو عالمی سیاست میں ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد شراکت دار بنا سکتے ہیں۔

Previous Post

سال 2025 میں پاکستانیوں نے گوگل پر کیا تلاش کیا ؟

Next Post

پاکستان میں کرپشن کم اور شفافیت بڑھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

Next Post
no corruption

پاکستان میں کرپشن کم اور شفافیت بڑھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist