تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایف سی ہیڈکوارٹر پر بڑا حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 خوارج ہلاک،

by ویب ڈیسک
نومبر 24, 2025
fc
Share on FacebookShare on Twitter

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والا خودکش حملہ فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کے باعث ایک بڑی تباہی میں بدلنے سے بچ گیا۔ تینوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایف سی کے تین بہادر اہلکار شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔   پہلے حملہ آور نے ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کی آواز سے شہر لرز اٹھا، مگر فورسز نے لمحوں میں صورتحال پر قابو پاتے ہوئے باقی دو دہشت گردوں کو اندر داخل ہونے سے پہلے ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس جرات مندانہ کارروائی کے دوران دو اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس، ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بڑی تعداد میں جائے وقوع پر پہنچیں۔ چھ ایمبولینسز، فائر وہیکل، ڈیزاسٹر وہیکل اور پچاس سے زائد اہلکاروں نے چند منٹوں میں علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کام شروع کردیا۔ طبی ذرائع کے مطابق نو زخمیوں کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ خودکش دھماکا ٹھیک 8 بج کر 11 منٹ پر اس وقت ہوا جب ہیڈکوارٹر میں پریڈ جاری تھی اور ساڑھے چار سو اہلکار موجود تھے۔ سکیورٹی کی بلند سطح اور مضبوط بیریئرز کی وجہ سے پہلا حملہ آور اندر داخل نہ ہوسکا۔ اس کے ساتھیوں کو بھی گیٹ پر شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ایف سی کے اہلکاروں نے انتہائی بہادری سے انہیں وہیں ختم کردیا۔ تحقیقات کے مطابق تینوں حملہ آور پیدل ہی آئے تھے اور سب نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں، جبکہ ان کا اصل ہدف پریڈ میں شریک جوان تھے۔

fc 2

دھماکے کے بعد شہر کے حساس علاقوں، خصوصاً کینٹ روڈ اور ملحقہ راستوں کو فوری طور پر عام آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔ سی سی پی او پشاور میاں سعید خود موقع پر پہنچے اور آپریشن کی نگرانی کی، جبکہ انتظامیہ نے سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے بی آر ٹی سروس بھی معطل کردی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر نے اسے بیرونی پشت پناہی رکھنے والے خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے فورسز کی بہادری کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی فوری مداخلت نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے بچایا، جبکہ وزیر داخلہ نے حملہ ناکام بنانے پر ایف سی جوانوں کی جرأت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ حملہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ دشمن کتنی بھی سازشیں کر لے، پاکستان کے بہادر سپاہی اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

Previous Post

بنوں: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

Next Post

بھارت میں طالبہ کا ہراسانی کا کیس: اسکول انتظامیہ کی بے توجہی

Next Post
indian 2

بھارت میں طالبہ کا ہراسانی کا کیس: اسکول انتظامیہ کی بے توجہی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist