تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بنوں: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

by ویب ڈیسک
نومبر 22, 2025
سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 31 دہشت گرد ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

خیبرپختونخوا کے بنوں ریجن میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے مضبوط گڑھوں پر بھرپور ضرب لگائی، جس کے نتیجے میں تنظیم کے تین اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ان کارروائیوں نے علاقے میں دہشت گردی کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق آپریشنز کے دوران پولیس اور فورسز کے اہلکار بڑی حد تک محفوظ رہے، جس کا سہرا اہلِ علاقہ کے تعاون اور فورسز کی حکمتِ عملی کو جاتا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور مختلف نوعیت کا جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، جب کہ تین بڑے کمانڈرز کی ہلاکت کو دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ شیری خیل اور پکہ پہاڑ خیل میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہدفی آپریشن کیا گیا، جس میں لکی پولیس، سی ٹی ڈی بنوں اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور شرکت کی۔ اس کارروائی میں 10 دہشتگرد مارے گئے، 5 زخمی ہوئے اور ایک اہم سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 7 دہشتگردوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں کی دشواری کے باعث تین لاشوں تک تاحال رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب بنوں پولیس، سی ٹی ڈی اور فورسز نے آٹھ گھنٹے طویل ایک اور کارروائی میں 6 مزید خوارج کو ہلاک کر کے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس سے علاقے میں دہشت گردوں کی کمر مزید ٹوٹ گئی۔ آئی جی نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس اور فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین کو دہشت کے ہر ناسور سے پاک کیا جائے گا، اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔اسی دوران بنوں ایک بڑے المیے سے بھی بچ گیا۔ پولیس کے مطابق آبشار چوک پر گھی کے ایک ڈبے میں نصب 10 کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا۔ ڈی آئی جی سجاد خان نے بتایا کہ اگر دھماکا ہو جاتا تو علاقے میں تباہی کا ناقابلِ تصور منظر سامنے آتا۔

Previous Post

سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم

Next Post

ایف سی ہیڈکوارٹر پر بڑا حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 خوارج ہلاک،

Next Post
fc

ایف سی ہیڈکوارٹر پر بڑا حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 خوارج ہلاک،

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist