تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا

by ویب ڈیسک
جون 21, 2025
پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا
Share on FacebookShare on Twitter

حکومتِ پاکستان نے  امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اُن کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران اُن کی غیر معمولی قیادت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے بھارت کی جانب سے کی گئی کھلی جارحیت کا مشاہدہ کیا، جو نا صرف پاکستان کی خودمختاری بلکہ علاقائی سالمیت پر بھی سنگین حملہ تھی۔ اس جارحیت میں بے گناہ شہری، بشمول خواتین، بچے اور بزرگ، نشانہ بنے۔ پاکستان نے عالمی قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت ایک محدود اور مؤثر دفاعی کارروائی کی، جس کا مقصد صرف بھارتی جارحیت کا جواب دینا اور مزید کشیدگی سے گریز کرنا تھا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نازک مرحلے پر صدر ٹرمپ نے اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ فوری اور فیصلہ کن سفارتی رابطے قائم کیے، جس کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی اور جنوبی ایشیا ایک ممکنہ تباہ کن جنگ سے محفوظ رہا۔

پاکستان نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی پیشکش کو بھی سراہا ہے، اور واضح کیا ہے کہ اس دیرینہ تنازع کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں کی گئی سفارتی کوششیں نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں بھی امن و استحکام کے لیے مشعلِ راہ بن سکتی ہیں، جہاں غزہ میں جاری انسانی بحران اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی فوری بین الاقوامی توجہ کی متقاضی ہے۔

Previous Post

وزارتِ تجارت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی

Next Post

دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعوے مسترد کر دیے

Next Post
پاکستان کی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعوے مسترد کر دیے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist