تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یومِ دفاع و شہدا، قوم کے عزم و وفا کا درخشاں استعارہ

by ویب ڈیسک
ستمبر 6, 2025
یومِ دفاع و شہدا، قوم کے عزم و وفا کا درخشاں استعارہ
Share on FacebookShare on Twitter

ملک بھر میں آج یومِ دفاع و شہدا نہایت عقیدت و احترام، جوش و جذبے اور ولولۂ ایمان کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، جس نے پوری قوم کو اپنے بہادر شہیدوں کی یاد اور مادرِ وطن کی حفاظت کے عہد کی تجدید دلائی۔ اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہدا کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے جنہیں پاک بحریہ کی جانب سے خصوصی طور پر پھول پیش کیے گئے، یہ منظر شہدا کی قربانیوں کو سلام اور ان کے اہلِ خانہ کے حوصلے کو خراجِ تحسین تھا۔ کراچی میں بابائے قوم کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار خان تھے۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ شہریار خان نے پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا:

“پاک فضائیہ نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا، دشمن ہمیشہ ناکام ہوا اور ہوتا رہے گا۔”

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے بھی مزارِ قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔لاہور میں شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال  کے مزار پر بھی پھول رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ تھے۔ انہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی اور تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کا پیغام آج بھی قوم کے لیے روشنی کا مینار ہے۔

صدر اور وزیراعظم کے قوم کے نام پیغامات
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں 6 ستمبر کو “حق و باطل کے معرکے کا دن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح 1965 میں افواجِ پاکستان نے بے مثال جرات دکھا کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، آج بھی وہی جذبہ تازہ ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی قومی تاریخ میں اتحاد، عزم اور بہادری کا سنہرا باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ معرکۂ حق میں بھی افواجِ پاکستان اور عوام دشمن کے مقابل آہنی دیوار بن گئے اور دشمن کے غرور کو پاش پاش کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تذویراتی وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ “1965 کا ناقابلِ تسخیر جذبہ آج بھی زندہ ہے۔”

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔

Previous Post

امریکی فوجی طیارہ پاکستان پہنچ گیا، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی

Next Post

اگلی بار اسکور 6 صفر نہیں 60 صفر ہوگا، ایئر وائس مارشل

Next Post
اگلی بار اسکور 6 صفر نہیں 60 صفر ہوگا، ایئر وائس مارشل

اگلی بار اسکور 6 صفر نہیں 60 صفر ہوگا، ایئر وائس مارشل

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist