تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایشیا کپ 2025 , پاک بھارت ٹکراؤ کی راہ ہموار، اماراتی بورڈ کا بڑا بیان

by ویب ڈیسک
اگست 8, 2025
ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان سے  نہ کھیلا تو کیا ہوگا ؟
Share on FacebookShare on Twitter

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مدمقابل آنے کے امکانات روشن ہو گئے۔ امارات کرکٹ بورڈ (ECB) کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ "گارنٹی” نہیں دے سکتے، لیکن اس بات کا کوئی خطرہ نہیں کہ دونوں ٹیمیں آپس میں نہ کھیلیں۔

ایونٹ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان اور بھارت کا پہلا ٹاکرا 14 ستمبر کو طے ہے۔ دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دوبارہ آمنے سامنے آ سکتی ہیں، اور امکان یہ بھی ہے کہ فائنل میں ایک بار پھر روایتی جنگ چھڑ جائے۔ حالیہ دنوں انگلینڈ میں منعقدہ نجی ٹورنامنٹ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے لیگ مرحلے اور سیمی فائنل دونوں میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس سے ایشیا کپ میں بھی ایسی صورتِ حال کا خدشہ پیدا ہوا۔ تاہم ایونٹ منتظمین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایشیا کپ کسی رکاوٹ کا شکار نہیں ہوگا۔ سبحان احمد نے وضاحت دی کہ ایشیا کپ کا موازنہ نجی ایونٹس سے نہیں کیا جا سکتا۔ ٹیموں کی شرکت سے پہلے حکومتوں کی اجازت لی گئی تھی اور شیڈول جاری کرنے سے پہلے تمام رسمی تقاضے پورے کیے گئے تھے، لہٰذا "ڈبلیو سی ایل” جیسی صورتحال کا کوئی امکان نہیں۔ سیکیورٹی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اضافی سیکیورٹی کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، لیکن اگر حکومتی اداروں نے حکم دیا تو فوری عمل کیا جائے گا۔ "ہم ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد کے لیے مکمل تیار ہیں۔” یاد رہے کہ 2018 سے اب تک کھیلے گئے 4 میں سے 3 ایشیا کپ ٹورنامنٹس کی میزبانی متحدہ عرب امارات کر چکا ہے۔

Previous Post

مقبوضہ کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی , اروندھتی رائے سمیت عالمی شہرت یافتہ مصنفین نشانے پر

Next Post

کپل شرما کے کینیڈا کیفے پر ایک ماہ میں دوسرا حملہ، بشنوئی گینگ کی کھلی دھمکی

Next Post
کپل شرما کے کینیڈا کیفے پر ایک ماہ میں دوسرا حملہ، بشنوئی گینگ کی کھلی دھمکی

کپل شرما کے کینیڈا کیفے پر ایک ماہ میں دوسرا حملہ، بشنوئی گینگ کی کھلی دھمکی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist