تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی افواج کو کارروائی کی اجازت دے دی

by ویب ڈیسک
مئی 7, 2025
قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی افواج کو کارروائی کی اجازت دے دی
Share on FacebookShare on Twitter

دشمن کے بلااشتعال حملے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، جس میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اور اہم قومی اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔  اجلاس میں بھارت کی حالیہ جارحیت، کشیدہ صورتحال اور پاکستان کے ممکنہ ردعمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ بھارتی افواج نے نہ صرف میزائل اور فضائی حملے کیے، بلکہ ڈرونز کے ذریعے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ تاہم، پاک فضائیہ نے بروقت اور بھرپور جواب دیتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے اور کئی ڈرون مار گرائے۔ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور  اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی کی گئی ہے  اور عالمی برادری کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔ اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو ہر ممکن جوابی اقدام کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں وقت، جگہ اور انداز کا تعین خود کرے گا، اور بھارت کی جانب سے کی گئی کھلی جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف آج سہ پہر 3 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے جس میں موجودہ صورتحال، حکومتی پالیسی اور آئندہ کا لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا۔ اس کے فوراً بعد، ساڑھے 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی دشمن کو خبردار کر چکا تھا کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا جواب تاریخ یاد رکھے گی۔ آج، دشمن نے جنگ کی ابتدا کی  اور پاک فوج نے اپنی روایت کے مطابق دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر بتا دیا کہ پاکستان نہ صرف امن کا داعی ہے، بلکہ اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔

Previous Post

عارضی بندش کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال

Next Post

لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ

Next Post
لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ

لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist