کرکٹ کے دیوانوں کے لیے ایک ہی دن ڈبل تفریح کا سنسنی خیز اعلان سامنے آ گیا ہے، جہاں شائقین ایک ہی روز میں دو پاک بھارت ٹاکرے دیکھ سکیں گے۔ 15 فروری کو نہ صرف مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے بلکہ اسی دن ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی دونوں روایتی حریفوں کا سامنا ہوگا، جس نے کرکٹ کے شوقین افراد کی جوش و خروش کو دوچند کر دیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق آٹھ ٹیموں پر مشتمل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ایشیا کی ابھرتی ہوئی ٹیموں کو بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کا موقع فراہم کرنا اور مستقبل کی ویمنز کرکٹ اسٹارز کو سامنے لانا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے،
Fixtures unveiled 🗓️
Pakistan Women’s A are set to feature in the ACC Women’s Asia Cup Rising Stars 2026 next month 🏏#BackOurGirls | #AsiaCupRisingStars pic.twitter.com/37NQ6RwMui
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 19, 2026
جہاں ان کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور نیپال بھی شامل ہیں۔ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ شائقین کی خاص توجہ کا مرکز پاک بھارت ویمنز مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے، جسے گروپ مرحلے کا سب سے بڑا اور نمایاں میچ سمجھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس مقابلے سے نہ صرف رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا بلکہ ویمنز کرکٹ کو بھی غیر معمولی پذیرائی ملے گی۔ پاکستانی ٹیم اپنے سفر کا آغاز 13 فروری کو نیپال کے خلاف میچ سے کرے گی، جبکہ گروپ مرحلے میں گرین شرٹس کا آخری مقابلہ 17 فروری کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔ دوسری جانب بھارت اپنا پہلا میچ یو اے ای اور دوسرا میچ نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ مرحلہ 18 فروری تک جاری رہے گا، جس کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں 20 فروری کو ہونے والے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔
𝟐𝟎𝟐𝟔 𝐢𝐬 𝐭𝐡𝐞 𝐲𝐞𝐚𝐫 𝐨𝐟 𝐰𝐨𝐦𝐞𝐧’𝐬 𝐜𝐫𝐢𝐜𝐤𝐞𝐭 ~ 𝐚𝐧𝐝 𝐢𝐭 𝐛𝐞𝐠𝐢𝐧𝐬 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐭𝐡𝐞 𝐧𝐞𝐱𝐭 𝐠𝐞𝐧𝐞𝐫𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 🌟
The #DPWorldWomensAsiaCupRisingStars2026 is set to bring bold performances, big moments and the future of Asian cricket to the forefront. pic.twitter.com/Vt4FgRy14A
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) January 19, 2026
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کو نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے اور ایشیا بھر میں ویمنز کرکٹ کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جسے کئی ٹیمیں سینئر سطح پر کامیابی کی جانب ایک مضبوط قدم کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔







Discussion about this post