تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان–امریکہ کا انسدادِ دہشت گردی پر تاریخی مشترکہ اعلامیہ

by ویب ڈیسک
اگست 13, 2025
پاکستان–امریکہ کا انسدادِ دہشت گردی پر تاریخی مشترکہ اعلامیہ
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان اور امریکہ نے انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ کے اختتام پر ایک اہم اور جامع مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جو دونوں ممالک کے باہمی عزم اور قریبی شراکت داری کا مظہر ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ کی صدارت پاکستان کے نبیل منیر اور امریکہ کے گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی، جہاں ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی جیسے خطرناک گروہوں کا قلع قمع عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ امریکہ نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تقلید قرار دیا۔ مشترکہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار اسکول بس حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، اور اس عزم کا اظہار ہوا کہ معصوم شہریوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ فریقین نے بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز اور دہشت گردوں کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے مقابلے کے لیے عملی حکمت عملی پر اتفاق کیا، تاکہ دہشت گردی کی ہر نئی شکل کا بروقت اور مؤثر سدباب کیا جا سکے۔ اعلامیے میں ادارہ جاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، صلاحیتوں میں اضافے، اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے مسلسل و منظم روابط کو خطے میں امن و استحکام کی بنیادی شرط قرار دیا گیا۔ آخر میں، دونوں ممالک نے اس بات کا عہد کیا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام کثیر الجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا، تاکہ دنیا بھر میں امن کا پرچم سربلند رہے۔

Previous Post

پاکستانی فضائی حدود کی بندش — بھارت کے لیے چیلنجز اور اثرات

Next Post

پاکستان کی ڈیجیٹل کرنسی کی طرف بڑی پیش رفت ، جاپانی کمپنی کا انتخاب

Next Post
حکومت کا پاکستان میں کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

پاکستان کی ڈیجیٹل کرنسی کی طرف بڑی پیش رفت ، جاپانی کمپنی کا انتخاب

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist