تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کی جانب سے "فیصل عزیز خان کے ساتھ ایک یادگار شام”

by ویب ڈیسک
جون 2, 2025
پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کی جانب سے "فیصل عزیز خان کے ساتھ ایک یادگار شام”
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن کے پاکستان سینٹر کے جناح ہال میں پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن نے ایک منفرد اور فکری نشست کا اہتمام کیا جس کا عنوان تھا ”  فیصل عزیز خان کے ساتھ ایک شام ”  یہ تقریب نا صرف علمی اور سیاسی مباحثے سے بھرپور تھی بلکہ ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جذبے اور شعور کی ایک خوبصورت جھلک بھی پیش کرتی رہی۔ تقریب  میں  ممتاز صحافی، اینکر پرسن اور موٹیویشنل اسپیکر فیصل عزیز خان نے اپنے بےباک انداز اور گہری بصیرت کے ذریعے شرکاء کو پاکستان کو درپیش موجودہ مسائل پر روشنی ڈالی۔

ان کا خطاب معاشی بحران، سیاسی عدم استحکام، اور کراچی کے شہری مسائل جیسے حساس موضوعات پر مرکوز رہا۔ انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، عمران خان، الطاف حسین، اور بلاول بھٹو زرداری کے کردار پر بھی بےلاگ تبصرے کیے، جنہوں نے محفل کو سنجیدہ سوچ اور بھرپور سوالات کی جانب راغب کیا۔فیصل عزیز خان نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ  ”  اوورسیز پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور تبدیلی کے لیے تڑپ واقعی قابلِ تحسین ہے۔ ان کے ساتھ مکالمہ میرے لیے باعثِ فخر ہے ۔  ان پاکستانیوں کا جذبہ بہت دل کش ہے۔ ”  تقریب کا سب سے پُرجوش حصہ سوال و جواب کا سیشن رہا، جہاں شرکاء نے پاکستانی سیاست، میڈیا کے کردار، گورننس، اور تارکینِ وطن کے اثرات جیسے موضوعات پر بےباک سوالات کیے۔ یہ مرحلہ نہایت سنجیدہ، جذباتی اور فکری طور پر بیدار کن رہا۔  تقریب کی کامیابی میں  پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن  کی قیادت کا کلیدی کردار رہا، بالخصوص سراج نارسی اور عامر زیدی جنہوں نے اس شام کو ایک یادگار تجربہ بنانے کے لیے بھرپور محنت کی۔ اس کے علاوہ کمیونٹی کے سرگرم اراکین اورممتاز پاکستانی شخصیات  اشعر علی سید، ارشد اقبال، ذیشان اکرم، مرزا امتیاز، احسن امجد، قائم خانی، ریاض حسین کاکاخیل، ساجد خان، امیر علی، اور جلال الدین نے بھی بھرپور تعاون پیش کیا۔ تقریب کا اختتام فیصل عزیز خان کو یادگاری تحفہ پیش کرنے کے ساتھ ہوا،

تقریب میں  کمیونٹی کے افراد نے آپس میں خیالات کا تبادلہ کیا اور پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے اُمید اور عزم کا اظہار کیا۔ یہ تقریب  پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن  کے اُس عزم کا تسلسل تھی جو وہ ہیوسٹن میں مقیم پاکستانیوں کے لیے فکری تبادلے، بامقصد مکالمے اور کمیونٹی کی خودآگاہی کے فروغ کے لیے مستقل انجام دے رہا ہے۔

تصاویر بشکریہ امریکن اردو ڈاٹ ٹی وی

Previous Post

بھارتی فوج کا پہلی بار پاک فوج کے ہاتھوں اپنے کئی لڑاکا طیاروں کی تباہی کا اعتراف

Next Post

امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

Next Post
امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist