تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آئی سی سی کے دہرے معیار پر نیویارک ٹائمز کی تہلکہ خیر رپورٹ

by ویب ڈیسک
فروری 9, 2026
icc
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا کی کرکٹ میں ایک بار پھر سیاست اور کھیل کے درمیان کشمکش نے سر اٹھا لیا ہے، جہاں آٹھویں بڑی آبادی والا ملک بنگلہ دیش آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گیا، صرف اس لیے کہ اس نے بھارت میں میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اس معاملے میں آئی سی سی کے دہرے معیار کو بے نقاب کر دیا ہے، جو کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑی بحث چھڑا رہا ہے۔ دی ایتھلیٹک کی رپورٹ کے مطابق، 2025 کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا تھا، جس پر آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل اپنایا اور بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلوائے گئے۔ لیکن جب بنگلہ دیش نے اسی بنیاد پر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی، تو آئی سی سی نے اسے مسترد کر دیا اور بنگلہ دیش کو اسکاٹ لینڈ سے تبدیل کر کے ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا۔

نیویارک ٹائمز نے واضح کیا کہ آئی سی سی کی آمدنی کا تقریباً 40 فیصد حصہ بھارت سے آتا ہے، اس لیے بھارت کے فیصلوں میں کھیل کو سیاست سے بالاتر رکھنے کی ذمہ داری سب سے زیادہ ہے۔ پاک بھارت میچ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے، جس سے ایک میچ ہی 25 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہو سکتی ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان آئی سی سی کے لیے شدید مالی دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، براڈکاسٹرز نے اس ممکنہ نقصان کے پیش نظر آئی سی سی کے ساتھ تین ارب ڈالر کے معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

icc 2

یہ صورتحال کرکٹ کو محض ایک کھیل نہیں، بلکہ طاقت، سیاست اور معاشی مفادات کا ایک پیچیدہ میدان بنا رہی ہے، جہاں چھوٹے ممالک کے حقوق اکثر بڑے کھلاڑیوں کی مرضی کے سامنے پسپا ہو جاتے ہیں۔ یہ واقعہ نہ صرف بنگلہ دیش کے لیے ناانصافی ہے بلکہ کرکٹ کی روح پر بھی ایک گہرا سوال اٹھاتا ہے۔ کیا واقعی کھیل سیاست سے بالاتر ہے، یا یہ صرف طاقتوروں کا کھیل بن چکا ہے؟ دنیا بھر کے شائقین اب اس جواب کا منتظر ہیں، جبکہ کرکٹ کی تاریخ ایک نئی، تلخ کہانی رقم کر رہی ہے۔

Previous Post

ڈکی بھائی، اہلیہ اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

Next Post

اسلام آباد : تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا فیصلہ

Next Post
islamabad taxi

اسلام آباد : تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist