تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خاتون سے ہراسانی کے الزام پر سزا : مونس علوی کا ردعمل

by ویب ڈیسک
جولائی 31, 2025
خاتون سے ہراسانی کے الزام پر سزا :  مونس علوی کا  ردعمل
Share on FacebookShare on Twitter

مونس علوی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ تعلقات میں دیانت داری اور وقار کو مقدم رکھا ہے اور حالیہ فیصلہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانونی عمل اور اداروں کا احترام کرتے ہیں، تاہم فیصلے کے نتائج ان کے تجربے میں آنے والی اصل صورتحال کی عکاسی نہیں کرتے۔ سی ای او کے-الیکٹرک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے قانونی مشیروں کے ساتھ فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اپیل کے حق کا استعمال کریں گے۔ "انصاف اور کام کی جگہ پر وقار کے اصولوں کا میرا احترام غیر متزلزل ہے”، مونس علوی کا مزید کہنا تھا۔ انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جو انہیں جانتے ہیں، ان کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور جو قانونی طریقہ کار پر یقین رکھتے ہیں۔یادر رہے کہ محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے کے-الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو ایک خاتون صارف کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مونس علوی نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت پہنچائی۔  اگر وہ ایک ماہ کے اندر جرمانے کی رقم ادا نہیں کرتے تو ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی جائے گی، جبکہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔خیال رہے کہ کے-الیکٹرک کی جانب سے رواں ماہ جاری اعلامیے کے مطابق مونس علوی کو 30 جولائی 2025 سے ایک بار پھر کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 2008 سے کے-الیکٹرک سے منسلک ہیں اور ماضی میں مختلف کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Previous Post

فیض آباد احتجاج کیس: علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، گرفتاری کا حکم برقرار

Next Post

9 مئی کیسز کا فیصلہ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 167 افراد کو سزائیں

Next Post
9 مئی کیسز کا فیصلہ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 167 افراد کو سزائیں

9 مئی کیسز کا فیصلہ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 167 افراد کو سزائیں

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist