تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کی ملاقات

by ویب ڈیسک
اگست 15, 2025
وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کی ملاقات
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی گریگوری لوگرفو نے ملاقات کی، جس میں پاک–امریکا تعلقات، انسداد دہشت گردی، بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔ گریگوری لوگرفو نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر وزیر داخلہ اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔ گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں معلومات کے تبادلے کو مؤثر اور تیز تر بنانے پر زور دیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ:

"امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت آنے کے بعد پاک–امریکا تعلقات میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔ صدر کی عالمی امن کے لیے مخلصانہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں شفافیت، باہمی اعتماد اور عملی تعاون کا عنصر نمایاں ہے، اور یہی بہترین وقت ہے کہ ان تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دیا جائے۔ محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وفاقی وزیر نے امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے فیصلے کو احسن اقدام قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک–امریکا تعاون کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ امریکی کوآرڈینیٹر گریگوری لوگرفو نے پاکستان کو جیو اسٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہم ملک قرار دیتے ہوئے دہشت گرد حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

Previous Post

سندھ ہائیکورٹ کا نیپئر روڈ پر سیل کی گئی دکانیں کھولنے کا حکم

Next Post

پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ پر یقین نہیں رکھتا

Next Post
عمران خان نے بار بار کہا کہ مجھے خون نظر آرہا ہے

پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ پر یقین نہیں رکھتا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist