ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کے معاملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر کے ریلوے حکام کو بھیج دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹرین کا عملہ، عینی شاہدین اور کچھ مسافروں کے بیانات قلم بند کیے گئے ، انکوائری میں ایس ایچ او حیدرآباد اور اے ایس آئی کی غفلت بتائی گئی، خاتون کی ہلاکت کے وقت تشدد کرنے والا کانسٹیبل میرحسن ٹرین میں نہیں تھا، معلوم ہوا کہ خاتون کی ہلاکت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سے ہوئی۔ کانسٹیبل میر حسن کو خاتون پر تشدد کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ 12 اپریل کو کانسٹیبل میر حسن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، ڈیوٹی افسر اے ایس آئی تنویر نے خاتون کا ہنگامہ دیکھ کر کارروائی نہ کی۔ حد تو یہ ہے کہ ایس ایچ او ریلوے حیدرآباد نے بھی ٹرین میں جا کر معاملہ نہیں دیکھا۔ اسی لیے انہوں نے سنگین لاپراہی کا مظاہرہ کیا۔
Discussion about this post