وفاقی وزیراطلاعات مریم اور نگزیب کی جرمن سفیر ایلفرڈ گرناس کی ملاقات ہوئی جس میں بیبلسبرگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیلی ویژن اینڈ فلم میونک کے ساتھ اشتراک عمل کی تجویز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستان کی خوبصورت، ثقافت اور تہذیب وتمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔ غیرملکی فلم سازوں کو پاکستان میں عکس بندی اور فلم سازی میں خصوصی رعایتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی طالب علموں کو فلم، آرٹ اینڈ کلچر میں فنی تربیت کے لئے جرمن اداروں کے تعاون میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جرمنی اور پاکستانی نجی وسرکاری درس گاہوں میں تعاون سے فلم، آرٹ اینڈ کلچر کو فروغ مل سکتا ہے۔ برلن میں اقبال گوئٹہ آرٹ اینڈ کلچر سینٹر کے قیام سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے جرمن سفیر ایلفرڈ گرناس کی ملاقات۔باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ۔پاکستان اور جرمنی کا فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق۔سکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستان کی خوبصورت، ثقافت اور تہذیب وتمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے… pic.twitter.com/T4JpIXQ0L1
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 2, 2023
Discussion about this post