تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے پر داتا دربار منصوبے کی تمام ٹیم معطل

by ویب ڈیسک
جنوری 29, 2026
m ain hole
Share on FacebookShare on Twitter

ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے بھاٹی چوک میں پیش آنے والے دلخراش واقعے، جس میں ماں اور بچی مین ہول میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں، پر فوری اور سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ واقعے کے بعد ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو معطل کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ انسانی جانوں سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سب انجینئر کو عہدوں سے معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ ذمہ داران کے تعین کے لیے مزید کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ادھر ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے افسوسناک واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے، جس نے منصوبے میں سنگین غفلت کے خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔ ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہے، تاکہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر منصوبے سے منسلک نجی کمپنی اور ریزیڈنٹ انجینئر نیسپاک کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے کے مطابق نیسپاک کے ریزیڈنٹ انجینئر کی معطلی اور محکمانہ کارروائی و باقاعدہ انکوائری کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ منصوبے میں نیسپاک ٹیم کے مجموعی کردار کو بھی تحقیقات کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ اس سانحے کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جا سکے۔

Previous Post

مسلح افواج دفاع کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل

Next Post

پاکستانی اخبار فروش نے فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز حاصل کرلیا

Next Post
پاکستانی اخبار فروش نے فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز حاصل کرلیا

پاکستانی اخبار فروش نے فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز حاصل کرلیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist