تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر

by ویب ڈیسک
فروری 3, 2026
basnat
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور میں بسنت کی رونقیں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور گڈے گڈیاں، پتنگیں اور ڈور کی خرید و فروخت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے پہلے دو روز کا ڈیٹا جاری کیا ہے، جس کے مطابق پتنگوں، گڈے، گڈیوں اور پنوکی کی مجموعی خرید و فروخت 34 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، پہلے روز 16 کروڑ اور دوسرے روز 18 کروڑ روپے کی خریداری ہوئی۔

kite shop

ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز لاہور میں چھ لاکھ سے زائد گڈے، گڈیاں اور پتنگیں فروخت ہوئیں، جبکہ پنے بھی 15 ہزار سے زائد لوگوں تک پہنچے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر حکومتِ پنجاب نے شہریوں کے لیے خصوصی ماحولیاتی ریلیف فراہم کیا ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں ہوا کی رفتار سست ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس 192 ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم جدید ڈیٹا، سائنسی ماڈلز اور ٹیکنالوجی کی مدد سے اسموگ کنٹرول میں پیش رفت ہوئی ہے۔

basnat

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ بسنت کے تین دن، یعنی 6 سے 8 فروری تک، لاہور کے شہریوں کے لیے بس، میٹرو بس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین بلا معاوضہ دستیاب ہوں گی، تاکہ شہری ذاتی گاڑیوں کے کم استعمال کی طرف راغب ہوں اور اجتماعی سفر کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور فضائی آلودگی گھٹانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، آلودگی کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹمز فعال ہیں، جبکہ ڈرون سرویلنس کے ذریعے فیکٹریوں، بھٹوں اور گاڑیوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت سے متعلق کوئی ایونٹ منسوخ نہیں کیا اور شہری بھرپور طور پر روایتی تہوار کی خوشیوں میں حصہ لے سکتے ہیں، جیسا کہ عظمیٰ بخاری نے بھی تصدیق کی۔

Previous Post

پاکستان میں دہشتگرد حملے براہِ راست افغان سر زمین سے جڑے ہیں، امریکی جریدہ

Next Post

ایران مڈ نائٹ ہیمرجیسا آپریشن دوبارہ نہیں چاہے گا،

Next Post
trump

ایران مڈ نائٹ ہیمرجیسا آپریشن دوبارہ نہیں چاہے گا،

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist