فلم اسٹار اور ماڈل کبریٰ خان ن نے سندھ ہائی کوٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ لندن سے بیٹھ کر ایک پاکستانی یو ٹیوبر نے ان کی کردار کشی کی اور من گھڑت الزام لگائے جس کی وجہ سے ناصرف کبریٰ خان کا بلکہ دیگر اداکاراؤں کا بھی وقار مجروح ہوا۔ کبریٰ خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بے بنیاد اور مفروضات پر مبنی اس مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے ایکشن لیں کیونکہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کرچکی ہیں۔
View this post on Instagram
کبریٰ خان کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگلی سماعت پر اب پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عادل راجا نامی یو ٹیوبر نے کبریٰ خان، ماہرہ خان، سجل علی اور مہوش حیات کے نام لینے کے بجائے ان کے ابتدائی حروف کو تذکرہ کرکے قابل اعتراض گفتگو کی تھی اور ان کی کردار کشی کی جس کے بعد ان کے حامیوں نے ان اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا کلمات کا آغاز کردیا۔ جس پر ماہرہ خان کے علاوہ دیگر اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیا تھا۔
Discussion about this post