تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، امن وامان کا سنگین مسئلہ بن سکتی ہے

by ویب ڈیسک
جون 21, 2024
بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،  امن وامان کا سنگین مسئلہ بن سکتی ہے
Share on FacebookShare on Twitter

پشاور میں  بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری انرجی اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی حکام کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے اجلاس کے بعد صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ خصوصاً عید کے دوران لوڈشیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔  صوبے میں پیسکو کی تنصیبات اور عملے کو پولیس کی مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہر ضلع میں پولیس کی مخصوص ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یکم مئی 2024 سے اب تک صوبے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف 81 مختلف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ  خواتین نے بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو صوبے میں امن وامان کے سنگین مسائل جنم لینے کا خدشہ ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ  افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت اپنے کیے ہوئے وعدے پورے نہیں کر رہی۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی رد عمل سخت سے سخت ہوتا جارہا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کسی ایک سیاسی جماعت یا صوبائی حکومت کا نہیں بلکہ یہ ایک عوامی مسئلہ ہے اور عوام کا رد عمل بے جا نہیں ہے۔ علی امین گنڈا پور نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عوامی رد عمل قابو سے باہر ہو جائے۔ وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Previous Post

کراچی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان

Next Post

پاکستان کے لیے عالمی بینک کے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی منظوری

Next Post
پاکستان کے لیے عالمی بینک کے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی منظوری

پاکستان کے لیے عالمی بینک کے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی منظوری

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist