تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وفاق کا کے پی سے گاڑیاں واپس لے کر بلوچستان کو دینے کا فیصلہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 22, 2025
قوم کے ہیروز کو سلام: 71 بہادر افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری
Share on FacebookShare on Twitter

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے وفاقی حکومت پر حالیہ دہشت گردی کی لہر کا الزام لگاتے ہوئے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ یہ گاڑیاں اب بلوچستان حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔ سہیل آفریدی نے پیر کے روز کہا تھا کہ وفاق نہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے فنڈز دے رہا ہے اور نہ صوبے کے دیگر آئینی حقوق کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وزیر داخلہ کی جانب سے فراہم کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں ’’خراب اور پرانی‘‘ ہیں، اس لیے انہیں واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔

CM Sahib done. These bullet-proof vehicles will be sent to Balochistan immediately to enhance counter-terrorism efforts. Thank you for raising this https://t.co/M8Hzc4UoAB

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 22, 2025

دوسری جانب، بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے منگل کی شب ایکس (Twitter) پر لکھا کہ بلوچستان بھی دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہے، لہٰذا اگر کے پی گاڑیاں لینے سے انکار کر رہا ہے تو انہیں بلوچستان کو منتقل کیا جائے۔ بدھ کو محسن نقوی نے بگٹی کی پوسٹ کے جواب میں گاڑیاں بلوچستان بھیجنے کی یقین دہانی کرا دی۔اسی معاملے پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سکیورٹی اداروں کی قربانیاں ’’سیاسی پوائنٹ اسکورنگ‘‘ کی نذر کی جا رہی ہیں۔ ان کے بقول ’’ضروری سامان واپس کرنا صرف وفاقی حکومت کو کمزور دکھانے کی کوشش ہے‘‘۔ یاد رہے کہ نومبر 2022 میں ٹی ٹی پی کے سیز فائر ختم کرنے کے بعد سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے اور انہی زمینی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال اہم سمجھا جاتا ہے۔

خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ وزیر داخلہ @MohsinNaqvi42 سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔

— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) October 21, 2025

Previous Post

لاہور میں غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری آخری مرحلے میں داخل

Next Post

وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ

Next Post
وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ

وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist