تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اور 3 سال بعد کوہلی کی سنچری

by ویب ڈیسک
ستمبر 8, 2022
اور 3 سال بعد کوہلی کی سنچری
Share on FacebookShare on Twitter

ویرات کوہلی نے جب نومبر 2019 میں انٹرنیشنل سنچری اسکور کی تھی تو خود ان کو اندازہ نہیں ہوگا کہ اب دوبارہ سےہیلمٹ اتار کر میدان کے چاروں طرف بلا لہرانے کا عمل کوئی 3 سال بعد کریں گے کیونکہ وہ مسلسل اس اعزاز سے محروم چلے آرہے تھے۔ کوہلی پر یہ تنقید بھی کی جارہی تھی کہ وہ اب پہلے والے کوہلی نہیں رہے یہاں تک کہ ان کو ٹیم سے باہر کرنے کی بازگشت بھی ہوئی۔ ایسے موقع پر خراب فارم کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں بالخصوص بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے کوہلی کی ہمت افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ شاہین شاہ نے تو متحدہ عرب امارات میں ملاقات کرتے ہوئے برملا کہا کہ وہ ان کی فارم واپس آنے کی دعا کررہے ہیں۔ آج افغانستان کے خلاف غیر اہم میچ میں کوہلی بطور اوپنر میدان میں اترے تو انہوں نے ابتدا سے ہی افغان بالرز کی پٹائی جاری رکھی اور پھر انہوں نے صرف 53 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ ان میں 6 چھکے  اور 12 چوکے بھی شامل تھے۔

بشکریہ آئی سی سی

کوہلی کی یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 71 ویں سنچری تھی۔ اس شاندار اننگ کے دوران  کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی میں 3500 رنز بھی مکمل کیے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے روہیت شرما کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں۔ یہی نہیں اس دھواں دھار اننگ کے دوران انہوں نے چھکے مارنے کی سنچری بھی مکمل کی۔ یاد رہے کہ کوہلی کو یہ سنچری بنانے کے لیے 1021 دن کا انتظار کرنا پڑا۔ کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسڑیلوی کپتان رکی پونٹنگ کی 71 ویں سنچری کا ریکارڈ برابر کیا ۔ کوہلی نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 122 رنز اسکور کیے۔ جو ان کے کیرئیر کی بہترین ٹی ٹوئنٹی اننگ بھی ہے۔

بشکریہ آئی سی سی

Tags: بھارتی کرکٹ ٹیمکوہلیویرات کوہلی
Previous Post

آصف علی بڑی پابندی سے بچ گئے

Next Post

نسیم شاہ کا بلہ نیلام کرنے کا اعلان

Next Post
نسیم شاہ کا بلہ نیلام کرنے کا اعلان

نسیم شاہ کا بلہ نیلام کرنے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist