تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عدت کیس : خاور مانیکا کی جج پر عدم اعتماد کی درخواست رد

by ویب ڈیسک
اپریل 30, 2024
خاور مانیکا گرفتار
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس  جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر  شکایت کنندہ خاور مانیکا، سلمان اکرم راجہ و دیگر پی ٹی آئی وکلا عدالت  میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ  عدالت بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کی طرف داری میں چلی گئی ہے لہٰذا اُن کی  درخواست ہے کہ  کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کیا جائے۔ اس موقع  جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ عدالت کسی کی ہمدردی میں چلی گئی ہے، پوری زندگی میں یہ پہلا کیس ہے کہ کوئی اُن پر عدم اعتماد کر رہا ہے۔ جس پر خاور مانیا کہتے تھے کہ ٹرائل کی سماعتوں میں یکم جنوری کا نکاح نامہ سامنے آیا ہے، ٹرائل سے پہلے یکم جنوری کے نکاح سے انکار کیا جاتا رہا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ آپ نے اور انہوں  نے قبر میں جانا ہے، آپ بتا دیں کہ کیا مسئلہ ہے۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ انسان بہت زیادہ جھوٹ بول رہا ہے۔ دورانِ سماعت خاور مانیکا اور پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

خاور مانیکا کے مطابق ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو تھپکی دی تو یہ گند اچھالنے لگے، سلمان اکرم راجہ نے ایک ٹکٹ کے لیے اس کیس میں جوش دکھایا، آپ بانی پی ٹی آئی کی گڈ بک میں نہیں آئے بلکہ خدا آپ کو فنا کرکے رکھ دے گا، زلفی بخاری میری بیٹیوں کو فون کالز کیوں کر رہا ہے۔میری پوری فیملی میں یہ بات مشہور ہوگئی  ہے کہ جج صاحب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کر دیں گے۔ موقف سننے کے بعد عدالت نے خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد میں  اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر و شکایت کنندہ خاور مانیکا نے سزا کے خلاف اپیلیں سننے والے سیشن جج شاہ ۔رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار  اور کیس کسی اور عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔

Previous Post

علی امین کے خلاف الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل

Next Post

حیدرآباد : پولیو قطرے نہ پلانے پر سزا اور جرمانہ

Next Post
سوا سال  بعد پولیو کا پہلا کیس، وزیراعظم اور بلاول کی تشویش

حیدرآباد : پولیو قطرے نہ پلانے پر سزا اور جرمانہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist