تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی : ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کا واقعہ

by ویب ڈیسک
نومبر 22, 2022
کراچی : ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کا واقعہ
Share on FacebookShare on Twitter

پیر کی رات ڈیفنس فیز 5 میں یہ واقعہ پیش آیا۔ کارسوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کرکے شاہین فوری کے اہلکار عبدالرحمان کی جان لے لی۔ پولیس کا موقف ہے کہ ملزم خرم نثار بندوق کی نوک پر ایک لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی جدوجد کررہا تھا۔ ایسے میں گشت پر نکلے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کی نگاہ اس پرپڑی تو وہ لڑکی سمیت وہاں سے بھاگ کھڑاہوا۔ اہلکاروں نے اس کا تعاقب کیا۔ کچھ دور کی مسافت کے بعد ملزم کو روک لیا گیا لیکن وہ مشتعل ہوتا چلا گیا۔ ملزم خرم نثار نے پستول نکال کر اہلکاروں پر تان لیا اور تلخ کلامی کے بعد  پھر فائر کھول کر ایک اہلکار کو موت کی نیند سلا تے ہوئے فرار ہوگیا۔ خرم نثار سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے خرم نثار کے گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ اور چوکیدار کو حراست میں لے لیا۔ 2 بچوں کا والد خرم نثار سوئیڈن کا شہری بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم واردات والی گاڑی گھر میں چھوڑ کر دوسری گاڑی سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

پولیس نے اس سلسلے میں اس کے دوستوں اور رشتے داروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔ پاسپورٹ قبضے میں لے کر تمام ہوائی اڈوں کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ڈرائیونگ سیٹ سے اترتا تو ساتھ والی سیٹ سے پولیس اہلکار عبدالرحمان بھی یہی عمل کرتا ہے۔ دونوں میں تُو تُو میں میں ہوتی ہےاور پھر اچانک ہی ملزم فائرنگ کردیتا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول اہلکار عبدالرحمان کا نکاح ہوچکا تھا اور اگلے مہینے اس کی شادی تھی۔ زندہ بچ جانے والے دوسرے پولیس اہلکار کا بیان بھی ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کا کہنا ہے کہ ملزم بوٹ بیسن سے کسی لڑکی کو زبردستی بٹھا کر فرارہورہا تھا۔ لڑکی کی چیخوں کی آواز کی وجہ سے وہ متوجہ ہوئے۔ اس سلسلے میں سب سے زیادہ حیران کن امر تو یہ ہے کہ مبینہ مغوی لڑکی اس سارے واقعے کے دوران پچھلی نشست کا دروازہ کھول کر بھا گ نکلی۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Tags: ڈیفنسکراچی
Previous Post

انگلش کرکٹ ٹیم کا باورچی بھی پاکستان آئے گا

Next Post

اسحاق ڈار کے خلاف نیب کیس کی کارروائی ختم

Next Post
اب مزید مہنگائی برداشت کے قابل نہیں، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کے خلاف نیب کیس کی کارروائی ختم

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist