تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی: منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگردوں کی گرفتاری

by ویب ڈیسک
نومبر 3, 2025
کراچی میں مزید 6 ماہ تک رینجرز کی تعیناتی
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ رینجرز نے کراچی میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کنواری کالونی، منگھوپیر روڈ پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز (سندھ) کے مطابق گرفتار ملزمان میں زید ، نور زادہ اور عثمان شامل ہیں، جو خارجی تنظیم کے امیر شمس القیوم عرف زاویل کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دورانِ تفتیش ان دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے رہائشیوں کے فون نمبرز شمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کو فراہم کرتے تھے، جو بعد ازاں انہی نمبروں پر بھتہ وصولی کے لیے کالز کرتا تھا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان منشیات فروشوں سے بھتہ خوری اور لینڈ گریبنگ جیسے جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نور زادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اور ملزم عثمان کا بھائی عمر خطاب بھی فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے، جو پہلے مختلف کارروائیوں میں مارے جا چکے ہیں۔گرفتار دہشت گرد زید  عرف زیدو کو تھانہ ایکسائز کورنگی اور اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) بھی متعدد مقدمات میں مطلوب قرار دے چکی تھی۔ رینجرز نے تینوں ملزمان کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ کارروائی رینجرز کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے جاری مہم کا حصہ قرار دی جا رہی ہے۔

Previous Post

بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا

Next Post

مالدیپ: نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی

Next Post
مالدیپ:  نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی

مالدیپ: نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist