تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

لیاری میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس

by ویب ڈیسک
جولائی 4, 2025
لیاری میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں واقع فداحسین شیخا روڈ پر ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں اب تک 4 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی  ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، عمارت مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے، اور حادثے کے وقت اس میں 12 خاندان مقیم تھے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق 25 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اب تک 6 زخمیوں کو ملبے سے نکالا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ باقی افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ پولیس اور امدادی ادارے موقع پر موجود ہیں۔ علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور  رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تعمیراتی معیار، مالکانہ غفلت اور سرکاری نگرانی میں ممکنہ کوتاہی کے پہلوؤں کو تحقیقاتی ادارے جانچ رہے ہیں۔

A five-storey building has collapsed within the jurisdiction of Lyari Baghdadi Police Station. Rescue teams and police are present at the scene . PS BAGHDADI KARACHI pic.twitter.com/lCiabrVb2e

— Samar Abbas (@Samarjournalist) July 4, 2025

Previous Post

اقوام متحدہ میں پاکستان کا دو ٹوک مؤقف، بھارت کو آئینہ دکھا دیا

Next Post

پاکستانی سرحد پر دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک

Next Post
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی سرحد پر دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist