تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی میں یوتھ کے لیے "ڈائیورسٹی کلچرل ٹور” کا انعقاد،

by ویب ڈیسک
جون 3, 2025
کراچی میں یوتھ کے لیے "ڈائیورسٹی کلچرل ٹور” کا انعقاد،
Share on FacebookShare on Twitter

نوجوانوں میں بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے "سفر بڈیز” اور "پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن” کے اشتراک سے کراچی میں "ڈائیورسٹی کلچرل ٹور” کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی دورے میں نوجوان شرکاء کو شہر کے تاریخی اور مذہبی مقامات کی سیر کرائی گئی تاکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ ٹور کا آغاز سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل سے ہوا، جہاں کشف انتھونی نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن کا قیام مکالمے اور باہمی احترام سے ہی ممکن ہے۔ اس کے بعد شرکاء نے قائداعظم ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں کیوریٹر جاوید منظور نے بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کے انکلوزیو وژن اور طرزِ زندگی پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر نوجوانوں نے قائداعظم کی فکر کو موجودہ وقت میں پاکستان کے لیے راہِ عمل قرار دیا۔ ٹور کے دوران شرکاء نے موہٹہ پیلس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں جنوبی ایشیا کی روایتی ثقافت اور فن پاروں پر مبنی نمائش دکھائی گئی۔ شرکاء نے اس تجربے کو معلوماتی اور متاثر کن قرار دیا۔ جاویریہ علی، جو اس ٹور کا حصہ تھیں، نے کہا کہ وہ برسوں سے کراچی میں مقیم ہیں لیکن پہلی بار اپنے شہر کے ایسے پہلوؤں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ ٹور کے اختتام پر "سفر بڈیز” کے بانی سمیر علی خان نے کہا کہ:

"کراچی جیسے متنوع شہر میں مذہبی اور ثقافتی اختلافات کو طاقت میں بدلا جا سکتا ہے، بشرطیکہ نوجوان رواداری اور برداشت کو اپنی پہچان بنائیں۔”

انہوں نے کہا کہ ایسے مطالعاتی دورے نہ صرف آگاہی پیدا کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت طرزِ فکر اور مکالمے کے کلچر کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

Previous Post

آسٹریلیا پھر پاکستان آنے کو تیار

Next Post

آہ ۔۔ پروفیسر افتخار احمد

Next Post
آہ ۔۔ پروفیسر افتخار احمد

آہ ۔۔ پروفیسر افتخار احمد

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist