تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان میں تمام میچز نہ کرانے پر جےشاہ کی منطق

by ویب ڈیسک
ستمبر 6, 2023
پاکستان میں تمام  میچز نہ کرانے پر جےشاہ کی منطق
Share on FacebookShare on Twitter

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان میں ایشیا کپ کے تمام میچز نہ کرانے پر ایک نئی منطق پیش کردی ہے۔ جے شاہ کا دعویٰ ہے کہ براڈ کاسٹرز اور  میڈیا رائٹس ہولڈرز پاکستان میں ایشیاکپ کے تمام میچز کرانے سے ہچکچارہے تھے۔ اُن کے نزدیک سیکیورٹی مسائل اور معاشی حالات اس کی اہم وجہ رہے۔ جے شاہ کا کہنا ہے کہ بطور اے سی سی صدر انہوں نے اس کا یہ حل نکالا کہ پاکستان کے ساتھ سری لنکا کو اس ایونٹ کا میزبان بنادیا جس پر کسی کو اعتراض نہیں تھا۔ ان کے مطابق یو اے ای میں 2022 میں کھیلا جانے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا تھا جس کا موازنہ 100 اوورز کے ون ڈے فارمیٹ سے نہیں کیا جاسکتا اور یہی وجہ ہے کہ بیشتر ٹیموں نے ستمبر میں یو اے ای میں ون ڈے میچز کھیلنے پر رضا مندی ظاہر نہیں کی۔

کھلاڑیوں کا موقف تھا کہ اگر دئبی میں میچز کا شیڈول ہوتا تو وہ  تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں  اور انجری کے امکانات بڑھ جاتے خاص طور پر اس وقت جب ورلڈکپ سروں پر ہے۔ ایشیا کپ کا شیڈول کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا جس کا مقصد صرف یہ تھا کہ ٹورنامنٹ میں اچھے مقابلے ہوں اور اسے کامیاب بنایا جائے۔ کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں سیکوریٹی مسائل کا راگ الاپنے والے جے شاہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ حال ہی میں کئی بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان کی میزبان بن چکی ہیں جبکہ اس وقت بھی جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہے۔ اس تناظر میں جے شاہ کا یہ کہنا ہے کہ ٹیمیں پاکستان میں سیکوریٹی خدشات کا شکار تھیں انتہائی بے بنیاد اور بھونڈا جواز ہے۔

Previous Post

پاک سرزمین کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا عزم

Next Post

عوام اور فوج کے درمیان رشتے پر وار کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا، آرمی چیف

Next Post
عوام اور فوج کے درمیان رشتے پر وار کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا، آرمی چیف

عوام اور فوج کے درمیان رشتے پر وار کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا، آرمی چیف

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist