تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جامی کی ضمانت منظور اور سزا معطل

by ویب ڈیسک
جولائی 10, 2025
جامی کی ضمانت منظور اور سزا معطل
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ ہائی کورٹ نے فلم ساز، مصنف اور ہدایتکار جمشید محمود عرف جامی کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے جامی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد ان کی رہائی متوقع ہے۔ درخواست گزار کے وکیل حافظ محمد یحییٰ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد جمشید محمود کو آج ہی جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔ عدالت نے ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی دو سال قید اور جرمانے کی سزا بھی معطل کر دی ہے۔

جمشید جامی کے خلاف یہ مقدمہ میوزک اور فلم ڈائریکٹر سہیل جاوید کی جانب سے ڈائریکٹ کمپلین کی بنیاد پر دائر کیا گیا تھا۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ جامی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سہیل جاوید کے خلاف توہین آمیز اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے چند روز قبل جمشید جامی کو دو سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ فیصلے میں لکھا گیا تھا کہ ملزم سوشل میڈیا پر شکایت کنندہ کے خلاف نامناسب مواد کی تردید کرنے یا خود کو اس سے الگ رکھنے میں ناکام رہا۔ جمشید محمود عرف جامی پاکستان میں متبادل سینما اور سماجی موضوعات پر مبنی فلم سازی کے حوالے سے ایک معروف نام ہیں، اور ان کے خلاف قانونی کارروائی پر شوبز حلقوں میں گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

Previous Post

سعودی ایوی ایشن ٹیم اگست میں پاکستان کے 7 ہوائی اڈوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرے گی

Next Post

فیلڈ مارشل کے صدر بننے کا کوئی خیال موجود نہیں، وزیر داخلہ

Next Post
فیلڈ مارشل کے صدر بننے کا کوئی خیال موجود نہیں، وزیر داخلہ

فیلڈ مارشل کے صدر بننے کا کوئی خیال موجود نہیں، وزیر داخلہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist