تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ نہیں ہوتا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

by ویب ڈیسک
نومبر 25, 2025
twitter
Share on FacebookShare on Twitter

اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ جیل کے اندر سے آپریٹ نہیں ہو رہا۔ سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کے مطابق بانی پی ٹی آئی سخت نگرانی میں رکھے گئے ہیں اور ان کے پاس نہ موبائل فون ہے اور نہ ہی کوئی ممنوعہ ڈیوائس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے اندر موبائل فون اور انٹرنیٹ کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے، جبکہ جیل کے اندر اور اطراف کے علاقوں میں سگنلز جام کرنے کے لیے جیمرز نصب ہیں، لہٰذا کسی قیدی کے لیے آن لائن سرگرمی میں ملوث ہونا ممکن ہی نہیں۔ سپرنٹنڈنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی نوعیت کی ہدایات نے ماضی میں کئی بار معاشرے میں شدت اور بے چینی پیدا کی، جبکہ جیل رول 265 واضح طور پر قیدیوں کو سیاسی گفتگو سے روکتا ہے۔ اس کے باوجود جیل ٹرائل کے دوران ہونے والی فیملی اور وکلا ملاقاتوں میں کبھی کبھار سیاسی گفتگو کی خلاف ورزی دیکھنے میں آتی ہے۔

adela jail

جواب میں یہ بھی کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ یقیناً جیل کے باہر موجود کسی فرد یا ٹیم کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، کیونکہ جیل میں نہ موبائل فون کی اجازت ہے اور نہ ہی انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو صرف وہ سہولیات میسر ہیں جو جیل رولز اور عدالتی احکامات کے مطابق فراہم کی جاتی ہیں۔ یوں سپرنٹنڈنٹ کے بیان نے واضح کر دیا کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ جیل سے نہیں بلکہ باہر سے آپریٹ ہو رہا ہے، اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات حقائق کے برعکس ہیں۔

Previous Post

چلغوزے کی قیمت میں پچاس سے ساٹھ فیصد تک کمی ریکارڈ

Next Post

ای چالان کےخلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد

Next Post
karachi traffic 2

ای چالان کےخلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist