تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت کو واضح پیغام: آئندہ جواب مزید تیز اور شدید ہوگا

by ویب ڈیسک
دسمبر 8, 2025
coas 1
Share on FacebookShare on Twitter

جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات کو تینوں مسلح افواج کے مشترکہ دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی اور انہوں نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔

بھارت کو واضح پیغام: آئندہ جواب مزید تیز اور شدید ہوگا

تقریب کے بعد تینوں افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کسی قسم کی خودفریبی یا غلط فہمی میں نہ رہے، اگر آئندہ کوئی جارحیت ہوئی تو پاکستان کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ برق رفتار اور شدید ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ وطن کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ملٹی ڈومین آپریشنز اور مشترکہ کمان پر زور

انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے خطرات کے تناظر میں ضروری ہے کہ ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید مؤثر بنایا جائے۔ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں کی جانے والی بنیادی تبدیلیاں تاریخی نوعیت رکھتی ہیں اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ ناگزیر تھیں۔

ہیڈ کوارٹرز کا قیام، ہم آہنگی کے ساتھ خودمختاری بھی برقرار

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام آپریشنل ہم آہنگی کی سمت ایک اہم اور ضروری قدم ہے۔ ہر سروس اپنی انفرادی شناخت، تنظیمی ڈھانچے اور اندرونی خودمختاری کو برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ مقصد کے تحت کام کرے گی، جبکہ بالا کمانڈ میں مکمل ہم آہنگی یقینی بنائی جائے گی۔

افغان طالبان کو دو ٹوک پیغام

انہوں نے کہا کہ طالبان رجیم کو بھی واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ ان کے پاس خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی عزم پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کرے گا۔

قوم اور مسلح افواج کا عزم ناقابلِ تسخیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ پاکستان کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور ایک متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے، اور یہی اتحاد ہمارے دفاع کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

Previous Post

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب

Next Post

سال 2025 میں پاکستانیوں نے گوگل پر کیا تلاش کیا ؟

Next Post
google

سال 2025 میں پاکستانیوں نے گوگل پر کیا تلاش کیا ؟

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist