تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان کی سفارتی فتح پر بھارت میں بے چینی کی لہر ہے، اسحٰق ڈار

by ویب ڈیسک
جون 4, 2025
پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی نے خطے میں بھارت کی بالادستی کے خواب چکنا چور کر دیے۔ دنیا نے پاکستان کی مؤثر اور ذمہ دارانہ خارجہ پالیسی کی کھلے دل سے تعریف کی، جبکہ بھارت میں پاکستان کی کامیابی پر صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے۔  اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے واضح کیا کہ ان کا چین کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، لیکن چین کی خواہش پر اسے سہ ملکی دورے میں تبدیل کر دیا گیا، جس میں افغانستان کو بھی شامل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بھی اس دورے کا حصہ بنایا گیا تاکہ علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔  بھارتی الزامات پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا:

"ہم نے ہر فورم پر دنیا کو بتایا کہ بھارت نے بے بنیاد الزامات لگائے، جبکہ ہم نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی  جسے چین نے سراہا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اور اس پورے عمل میں چین پاکستان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا رہا۔

 اسحٰق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کی سفارتی ٹیمیں متحرک انداز میں عالمی سطح پر مؤقف اجاگر کر رہی ہیں۔ ایک وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اقوام متحدہ میں بھرپور سرگرم ہے، جو اب نیویارک سے واشنگٹن پہنچ چکا ہے۔ اسی دوران ایک دوسرا وفد طارق فاطمی کی قیادت میں روس کا دورہ کر رہا ہے تاکہ وہاں بھی پاکستانی مؤقف کو مضبوطی سے پیش کیا جا سکے۔  اسحٰق ڈار نے بھارتی جھوٹ کو بےنقاب کرتے ہوئے کہا:

"بھارت کے 15 مقامات پر حملے اور F-16 کی تباہی کا دعویٰ سفید جھوٹ تھا۔ امریکا نے بھی اگلے ہی روز اس کی تردید کر دی۔ نہ ہمارا کوئی ایف-16 اُڑا، نہ تباہ ہوا۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے "کائنیٹک ایکشن” کی عالمی سطح پر تعریف کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے کشیدگی کے دوران 60 ممالک کو انگیج کیا تاکہ امن کا پیغام جائے اور بھارتی جھوٹ بےنقاب ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے قومی یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ

"سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن قومی مفاد پر پوری قوم اور پارلیمنٹ ایک پیج پر تھی۔ بھارتی جارحیت پر متفقہ قرارداد پاس کی گئی۔”

 اسحٰق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کی کامیابی صرف ایک ملک کی نہیں رہی، پوری مسلم دنیا نے اس پر خوشی منائی۔ ترکی اور آذربائیجان کی عوام سڑکوں پر نکل کر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا:

"6 مئی کو بھارتی حملے کے فوری بعد پہلا فون کال ترکی کے وزیر خارجہ کی جانب سے آیا۔ ہم نے ترکی اور آذربائیجان کی بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔”

 آخر میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ دنیا کو بتا دیا گیا کہ

"پاکستان جنگ نہیں چاہتا، مگر اگر بھارت نے پہل کی تو جواب دینا ہمارا حق ہے  اور ہم نے یہ حق استعمال کیا ہے، پوری ذمہ داری اور وقار کے ساتھ۔”

Previous Post

ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

Next Post

بھارت کی بوکھلاہٹ! یوٹیوبر جسبیر سنگھ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Next Post
بھارت کی بوکھلاہٹ!  یوٹیوبر جسبیر سنگھ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

بھارت کی بوکھلاہٹ! یوٹیوبر جسبیر سنگھ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist